Kismat se mile anmol hote hai Aapke gumo me hoto pe muskan hote hai Aur choodna na kabhi bhul ke bhi inhe Yeh krishna ke sang Sundamaa so jodi banane ke avtar lete hai
قدر کیا ہے محبت کی جنہيں نہیں ملی ان سے پوچھنا قدر کیا ہے والدین کی موقع ملے تو ان یتیموں سے پوچھنا قدر کیا ہے اس جوانی کی کبھی کمزور و ناتواں ضعیفوں سے پوچھنا قدر کیا ہے ایک روٹی کی جنہیں فقط ایک ٹکڑا بھی نصیب نہیں ان سے پوچھنا قدر کیا ہے علم کی کبھی ذہین لیکن غربت کے مارے لوگوں سے پوچھنا قدر کیا ہےایک لباس کی تن چھپانے کیلئے کپڑا بھی نصیب نہیں ان سے پوچھنا قدر کیا ہے ایک گھر کی موسم کے ہاتھوں ستائے ہوئے لوگوں سے پوچھنا قدر کیا ہے مکمل جسم کی جو کسی اعضا سے معذور ہے ان سے پوچھنا قدر کیا ہے زندگی کی کبھی آخری سانس لیتے ہوئے انسانوں سے پوچھنا قدر کیا ہے تمہاری اگرجاننا ہے توبس اپنے سے نیچے لوگوں کو دیکھنا