میرے پاس کوئی بھی ایسا راستہ نہیں ہے۔۔
جو تیرے راستے کو جاتا نہیں ہے ۔۔
اس لیے بھی میں تجھ سے روٹھتا نہیں ہوں۔۔
تو مجھے پاس بیٹھ کر مناتا بھی نہیں ہے ۔۔
میں تیرے ساتھ کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہوں ۔۔
تو ابھی مجھے اچھی طرح جانتا نہیں ہے ۔۔
جس کی راہیں تکتے دن رات ہوجاتا ہے ۔۔
وہ شخص مجھ سے ملنے کیوں آتا نہیں ہے؟
وہ میرے بعد سدا خوش ہی رہا ہے مدحت۔۔
یہ وہم میرے ذہن سے جاتا نہیں ہے ۔۔
-