Zulqarnain Ahmad   (Zulqarnain Ahmad)
8 Followers · 3 Following

Freelance Journalist, Writer, social activist, thinker, analyst
Joined 2 July 2020


Freelance Journalist, Writer, social activist, thinker, analyst
Joined 2 July 2020
17 JAN 2022 AT 12:59

کسی بھی آزاد خیال انسان پر ذہنی تشدد کرنا، اس پر جسمانی تشدد کرنے سے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ جسمانی تشدد کے زخموں کے نشانات کبھی نا کبھی ضرور ختم ہوجاتے ہیں، لیکن ذہنی تشدد کے نشان ظاہر نہیں ہوتے صرف برداشت کرنے والا ہی جانتا ہے کہ اس پر کس بے رحمی سے ظلم کیا جا رہا ہے۔ اور وہ اسی کیفیت میں ہر روز موت کی خواہش کرتا ہے اور جب ذہنی تشدد برداشت کے باہر ہوجائے تو موت کو گلے لگا لیتا ہے لوگوں کی نظر میں وہ خود ہی مقتول اور قاتل ہوتا ہے لیکن اس کا اصل دشمن اور قاتل اسکے قریبی تعلقات والے ہوتے وہ جس معاشرے میں رہتا ہے اسی معاشرے کے انسان ہوتے ہیں۔

-


29 SEP 2021 AT 15:02

انسان کی زندگی میں لفظوں کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔ یہ سیدھے انسان کے دل پر اثر کرتے ہیں۔ الفاظ کے تاثر سے کیفیت تبدیل ہوجاتی ہے مشکل تکلیف، درد، پریشانی، بیماری، تنہائی، ناکامی،تنگی، جیسے حالات میں محبت بھرے دو لفظ انسان کو زندہ رہنے کا جواز بخشش دیتے ہیں۔ الفاظ مرہم ہوتے ہیں، تسلی ہوتے ہیں، دعا ہوتے ہیں، شفاء ہوتے ہیں، دوا ہوتے ہیں، الفاظ حوصلہ ہوتے ہیں، امنگ ہوتے ہیں، امید ہوتے ہیں، بس شرط یہ ہے کہ سلیقے سے استعمال کیے جائے۔ الفاظ میں وہ جادو ہے جو موت کی تمنا کرنے والے انسان کیلئے زندگی بن جاتے ہیں۔ ہمیشہ اپنی زبان سے نکلنے والے الفاظ کو سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔ یہ درد کا مرہم بھی ہے اور زخم پر نمک بھی ہے۔ یہ دل توڑ بھی سکتے ہیں اور جوڑ بھی سکتے ہیں یاد رہے کہ ہمیشہ اپنے الفاظ سے دلوں کو جوڑنے کا کام کریں توڑنے کا نہیں۔ذوالقرنین احمد
©️CopyrightReserved
#WorldHeartDay❤️

-


25 SEP 2021 AT 12:52

Just as bitter medicine is given to improve a patient's health, it is also important to teach a pharmacist a lesson in ethics, sincerity, service, compassion, and goodwill for a better profession.Zulqarnain Ahmad
©️CopyrightReserved
#𝗪𝗼𝗿𝗹𝗱𝗣𝗵𝗮𝗿𝗺𝗮𝗰𝗶𝘀𝘁𝘀𝗗𝗮𝘆

-


22 SEP 2021 AT 21:53

میری خواہش ہی رہی
انسان کے اندر کچھ احساسات مخصوص لوگوں کیلئے ہوتے ہیں اور کچھ لوگ ہی ایسے ہوتے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر خوبصورت تخیلات وجود میں آتے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خوبصورت گلاب انہی کیلئے تخلیق کیے گئے ہیں سارے خوبصورت مناظر جس میں ہم خود کو انکے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں وہ سب ان خوبصورت لوگوں کیلئے ہے جن سے ہم محبت کرتے ہیں۔ پتہ نہیں ان گلابوں میں ایسی کیا کشش ہے جو انسان کو اپنی طرف کھینچتے ہے۔ یہ خدا کی بہت ہی قیمتی تخلیق بھی ہے۔ اس کی پنکھڑیاں حساس انسانوں کے دل کی طرح ہے جس کا رنگ ، خوشبو، پنکھڑیاں، قبائیں انسان کو سکون و راحت فراہم کرتی ہے۔ مجھے لگتا ہے جذبہ محبت کی تخلیق میں گلاب کی بھی کہی نا کہی شرارت ہوتی ہے۔ گلاب کا تحفہ ایک ایسا تحفہ ہے جو انسان کی حیثیت پر پردہ ڈال دیتا ہے اور اسکے جذبہ عشق و محبت کو محترم کردیتا ہے۔ اسکے لیے معشوق کا مخلص ہونا بے حد ضروری ہے۔ لیکن یہ خوبصورت لمحات ہر کسی کے حصہ میں نہیں آتے ہیں۔ کسی کیلئے صرف ایک خواب بن کر رہ جاتے ہیں۔ ذوالقرنین احمد
©️ Copyright Reserved
#WorldRoseDay

-


20 SEP 2021 AT 16:59

مشترکہ خاندان میں اکثر یہ دیکھنے ملتا ہے کہ والدین اپنے بچوں کا قریبی رشتوں داروں کے بچوں کے ساتھ ہر بات میں موازنہ کرتے رہتے ہیں یا پھر بچوں کو باربار یہ طعنہ دیتے رہتے ہے کہ فلاح بچہ دیکھوں کتنا اچھا ہے، کتنا قابل ہے، ہوشیار ہے اور تم ایک ہو نکمے، نالائق جنہیں کچھ نہیں آتا کوئی کام ٹھیک سے نہیں کرسکتے، یہ جملے بہت ہی خطرناک ہے جو بچے کی عزت نفس کو مجروح کردیتے ہیں اور اس سے بچے احساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں پھر بچوں کے دلوں میں جس کے ساتھ موازنہ کیا جاتا ہے انکے خلاف حسد ،جلن، پیدا ہوجاتی ہے اور وہ اس قدر طول پکڑتی ہے کہ آگے چل کر خونی رشتوں میں دراڑیں پڑجاتی ہے اور خاندانی نظام منتشر ہوجاتے ہیں۔ اس میں غلطی ان والدین کی ہوتی ہے جو معصوم بچوں کے خالی ذہنوں میں ایک دوسرے سے غلط طریقہ سے موازنہ پیدا کرکے نفرت پیدا کردیتے ہیں۔ اور پھر بچوں کے اندر یہ احساس کمتری کی بیماری پروان چڑھتی رہتی ہے جس کی وجہ سے زندگیاں تباہ ہوجاتی ہے۔از۔ ذوالقرنین احمد
©️ Copyright Reserved

-


19 SEP 2021 AT 21:07

زندگی میں کچھ فیصلہ جو بغیر سوچے سمجھے لیے جاتے ہیں نا جسے ہم جلد بازی اور ڈپریشن کا نام دیتے ہیں اصل میں وہ ہمت ٹوٹ جانے کے وقت جب کوئی سہارا نہیں ملتا کوئی تسلی دینے والا میسر نہیں ہوتا ہے ٹوٹے ہوئے وجود کو سمیٹنے کی قوت برداشت ختم ہوجاتی ہے تو اس کمزور لمحہِ کے اثر میں لیے گئے فیصلے غیر سنجیدہ ہوتے ہیں۔ اور وہ ایک لمحہِ کا فیصلہ ہمارے لیے تا عمر یا تو سکون ،خوشیوں، مسرتوں کی تعبیر ثابت ہوتا ہے یا زندگی بھر کا امتحان بن جاتا ہے۔ از ذوالقرنین احمد
©️ Copyright Reserved

-


1 AUG 2021 AT 12:53

محبت ہوش و حواس کھو دینے کے بعد ذہن کو مفلوج کردیتی ہے کسی پر اسکی آواز، آنکھیں،، ادا ، خوبصورتی، نزاکت اخلاق، پر بے ساختہ فریفتہ ہوجانا محبت کا نقطۂ آغاز ہوتا ہے۔ اور پھر کوئی محبوب کے خلاف لاکھ دلیلیں پیش کریں کہ وہ ٹھیک نہیں ہے دل اسکی یکسر نفی کردیتا ہے۔ جبکہ ذہن میں سوالات اٹھتے ہیں اور دل محبت کے جذبہ پر غالب آکر اسے وہی دبا دیتا ہے۔ محبت سوچ سمجھ کر اور پرکھ کر نہیں کی جاتی ہے بس ہوجاتی ہے۔
©️ Copyright Reserved

-


17 JUL 2021 AT 18:04

موجودہ دور میں دین داری واعظ و نصیحت تک محدود ہوچکی ہے جس جگہ بھی ذاتی مفادات کی بات آجائے وہاں ساری دین داری دھری کی دھری رہ جاتی ہے۔
©️ Copyright Reserved

-


27 JUN 2021 AT 18:44

میری مانو تو کچھ ارشاد کروں
عشق سے بہتر ہے کہ کچھ کام کرو

©️ Copyright Reserved

-


20 JUN 2021 AT 14:40


موجودہ معاشرے میں یہ ٹرینڈ بن چکا ہے کہ مختلف دنوں کو مختلف رشتے ناطوں کیلئے مخصوص دن کا نام دے کر منایا جارہا ہے، خونی رشتوں کو منانے کیلئے کسی دن کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور ناہی وہ اسکے محتاج ہوتے ہیں، یہ دنوں کے منانے کا رواج مغربی تہذیب سے ہمارے معاشرے میں داخل ہوچکا ہے جو مدتوں کے بعد خونی رشتوں کے افراد کے ساتھ ایک سیلفی اور کیک کاٹ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ تک محدود ہے، جو لوگ اپنے سگے ماں باپ کو گھروں سے نکال دیتے ہیں، بڑھاپے میں انکی خدمت اور دیکھ بھال کی ذمہ داریاں دنوں کے حساب سے ترتیب وار ایک دوسرے کے اوپر ڈالتے ہیں، والدین کے بیمار ہوجانے پر علاج کیلئے اسپتال لے جانے کا بل بھی آدھا آدھا ادا کیا جاتا ہے۔ تو پھر مدرز ڈے اور فادرز ڈے کی کیا اہمیت رہے جاتی ہے اس سے بہتر ہے کے واقعی میں آپ والدین کے حقوق کو ادا کرنا چاہتے ہیں تو قرآن و حدیث کی روشنی میں والدین کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے انکے حقوق کو ادا کیجئے حدیث میں ہے کہ ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے اور باپ جنت کا دروازہ ہے۔ ذرا سوچئے ان دونوں کی رضا کے بغیر جنت کے دروازے کیسے کھل سکتے ہیں، اور انھیں ناراض کرکے دنیا میں سکون کی زندگی کیسے گزار سکتے ہیں۔
©️ Copyright Reserved

-


Fetching Zulqarnain Ahmad Quotes