تم کہتے ہو کہ درد اب برداشت سے باہر ہوگیا ہے اللّه کہتا ہے کہ وہ کسی جان پر اسکی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا
*تم کہتے ہو کہ یا اللّه میں ہی کیوں؟ وہ کہتا ہے کیوں کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں اور اللّه جن سے محبت کرتا ہے ان کو ہی آزمائش میں ڈالتا ہے.
Tum Kahte Ho Ke Dard Ab Bardasht Se Bahar Ho Gaya Hai Allah Kahte Hai Ke Woh Kisi Ki Jaan Par Uski Taqat Se Ziyada Bojh Nahi Dalta
Tum Kahte Ho Ke Ya Allah Main Hi Kyun? Woh Kahte Hai Kyunke Main Tum Se Mohabbat Karta Ho Aur Allah Jinse Mohabbat Karta Hai Unko Hi Azmaish Mein Dalta Hai.-
Wōrld'ß ßpêçìâl dãtë 24 Feb
Search me on îñßt... read more
جب تک آپ کے ہاتھ سے خیر تقسیم ہو رہی ہے، آپ کے اوپر زوال نہیں آ سکتا۔ خیر کا مطلب: ایک پلیٹ کھانا، کچھ پیسے، اچھا مشورہ، دکھ میں دلاسہ، مسکرا کر سلام کا جواب، بلا حسد مبارکباد، اور اس طرح کی چھوٹی چھوٹی باتیں جن کی وجہ مخلوق خدا میں خوشیاں بانٹی جا سکیں....
Jab Tak Aapke Haath se Khair Taqseem ho Rahi hai, Aapke uper Zawaal nahi aa Sakta Khair Ka Matlab Ek Plate Khana, Kuchh Paise, Achchha Mashwara, Dukh me Dilasa, Muskura Kar Salam Ka Jawab, Bila Hasad Mubarak Baad aur isi Tarah ki Chhoti Chhoti Baate Jinki Vajah se Makhlooq E Khuda me Khushiya'n Baa'nti Ja Sake.-
Miya'n Bivi me Ek Doosre Ko Bardasht Karne Ki Ek Doosre Ki Baat maan lene Ki Ek Doosre se Darguzar Karne Ki Salahiyat Honi Chahiye, Kabhi Kisi Ek Ki Baat maan li Jaye Kabhi Doosre Ki, Kabhi Ek Ki Pasand Apna li jaye Kabhi Doosre Ki,
Bas Ye Wo Raasta hai Jis Per Chal kar Ek Khush Gawaar Azdwaji Zindgi Ka Husool Mumkin hai.
میاں بیوی میں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی ایک دوسرے کی بات مان لینے کی ایک دوسرے سے درگزر کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔ کبھی کسی ایک کی بات مان لی جائے کبھی دوسرے کی۔ کبھی ایک کی پسند اپنا لی جائے کبھی دوسرے کی_
بس یہ وہ راستہ ھے جس پر چل کر ایک خوشگوار ازدواجی زندگی کا حصول ممکن ھے _-
بیٹیوں کی تربیت ایسے کریں کہ جیسے وہ کسی محل میں رہ رہی ہیں۔۔
اور آپ نے دیکھا ہو گا کہ محل کی شہزادیاں با حیا لباس اور با ادب تربیت کی مالک ہوتی ہیں۔۔۔
انہیں نامحرموں کے سامنے اٹھنے بیٹھنے کی تمیز سکھائیں، انہیں بتائیں کہ فاطمہ الزہراء رضی اللہ عنہا کیسے اپنے آپ کو ڈھانپ کے رکھتی تھیں۔۔
بچپن کی تربیت گیلی مٹّی کی طرح ہوتی ہے ، جدھر کو چاہے موڑ لیں، آپ بچوں کو دین کی طرف موڑیں، اللّٰہ کے سامنے سرخرو ہونے کے لیے...-
رات ڪی تاریڪی میں تَـہجُـد میں جـو دعـائیں مـانگی جـاتی ہیں،
وہـی تو ہمیں معـجـزوں سے مِلـواتی ہیں،
اور جـب دعـاؤں ڪی ڪـڑی جب تَـہجُـد سے جـُـڑ جاتی ہـے، تـبھی تو ہماری چـاہت،
ہمارے مـقدر میں لائی جاتی ہـے۔۔۔
ہمارا یوں تَـہجُـد تک آنا بـے وجـہ نہیں ہے۔-
انسان کی دعا ہر حال میں "کُن" کا درجہ رکھتی ہے۔بس بات یہ ہے کہ بعض اوقات دعائیں جیت جاتی ہیں ، اور بعض اوقات انسان۔۔جب دعائیں جیت جاتی ہیں تو انسان کو وہ سب کچھ ملتا ہے ، جو اسے چاہیے ہوں۔ اور جب انسان جیت جاتا ہے ، تو اسے وہ ملتا ہے جس کے وہ قابل ہو۔ دعا ہر چیز سے بڑھ کر ہوتی ہے۔ ہماری خواہش سے بھی زیادہ درجے کی حامل۔۔۔بس ہم انسان ایسے ہیں کہ غلام ہو کے بھی مالک سے اپنی مرضی کا نتیجہ چاہتے ہیں۔بس اپنے رب کو یاد رکھیں اور دل کو تسلی دیں ۔جس سے مانگا ہے وہ کبھی مایوس نہیں کرے گا۔اللہ کریم آپ کی تمام نیک جائز دلی حاجات و خواہشات پہ کن فیکون فرمائے
-
اللّہ تعالیٰ سے باتیں کرنا سیکھیں۔ اللّہ تعالیٰ سے جب درد دل بیان کرو گے تو سکون محسوس کرو گے۔ کیونکہ شرمندگی محسوس نہیں ہوگی۔ اسے تو یہ بات بہت پسند ہے کہ اسکا بندہ اسے سناتا ہے۔ وہ پھر اپنے بندے کی امید نہیں توڑتا۔ اللّہ تعالیٰ ہی بہترین دوست ہے۔ اور محبت ہے۔ بس اللّہ تعالیٰ ہی ہونا چاہیے ہمیشہ وہ ہے سب ہے وہ راضی سب راضی بس اللّہ تعالیٰ ہم سب سے راضی ہو جائے پھر ہمیشہ رہے۔
-
کسی کے چہرے کا مذاق اُڑانے سے پہلے سوچ لیں
کہ آپ تصویر میں نہیں,
قُدرت کی کاریگری میں نقص نکال رہے ہیں❤
Kisi ke chehre ka mazak udaane se pahle sonch len,
ki aap tasveer me nahin,
Qudrat ki kareegri me nuks nikal rahe hain-
یااللّہ پاک !
تیرے سامنے ہاتھ پھیلائے بیٹھے ہیں
اور تیری ذات کو وسیلہ بنا کر تیرے فضل و کرم اور رحمت و برکت کا سوال کرتے ہیں ۔یااللّہ ! ہمیں وہ سب عطاء فرما جو ہمارے لئے بہتر ہے
اور جس کی ہمیں ضرورت ہے ۔
یااللّہ پاک ! ہمیں ہماری طلب کی بجائے اپنی شان کے مطابق دے۔
اے اللّہ پاک ! ہمیں ہمیشہ دین اسلام پر ثابت قدم رکھنا اور ہمارے دلوں اور ہمارے قدموں کو اپنی رضا والے راستے پر گامزن رکھنا۔
اے اللّہ ، بیشک جو کچھ بھی ہم کرتے ہیں تو سب سے باخبر ہے اور ہمیں اپنے علم کے زریعے دیکھ رہا ہے ۔
اے اللّہ ، ہمیں ہر طرح کے ظلم سے بچا اور ہمیں اس بات سے بھی بچا کہ ہم ظالم ہوں ۔
اے اللّہ ، ہمیں دوزخ سے بچا اور ہمیں دنیا اور آخرت میں کسی بھی لمحہ نہ چھوڑنا ۔
اے اللّہ پاک ، ہمیں روز سمجھ کر قرآن پاک پڑھنے اور ہمیشہ اپنے حکموں پر عمل کرنے کی توفیق دے۔
آمین یا رب العالمین-
غیرمحرم کی محبت بھی اک بیماری ہے
اِس بیماری میں گرفتار قوم ساری ہے
سر ہےسجدے میں مگردل ہےموبائل کی طرف
کوئی پیارا ہے کسی کا تو کوئی پیاری ہے
جھوٹ کو سچ کے تصور کی روشنی دیکر
رسمی جملوں سےمحبت کی اداکاری ہے
دل میں سختی ہےعبادت میں دل نہیں لگتا
راہِ جنت نہیں یہ راہِ بیقراری ہے
دیکھ کر پھر ڈیلیٹ کرنے کی باتیں ہونگی
پیار کی آڑ میں دراصل یہ بد کاری ہے
جرم کو خیر کا خوش رنگ سا عنواں دینا
نفس و شیطان کی عیاری و مکاری ہے
مبتلائے عذابِ عشقِ مجازی ہونا
بے سکونو! یہی اسلام سے غداری ہے
ظاہراً ہنستے ہیں خوشحال نظر آتے ہیں
دل کی دنیا میں مگر روز عزاداری ہے
غیر محرم سے نگاہوں کو ہٹاکر دیکھو
جان لو! شعبہءِ ایمان حیا داری ہے
آج موقع ہے گناہوں سے کنارہ کرلو
رب مہربان ہے توبہ ہی سمجھداری ہے-