ون لائن
"غریب آدمی کی بڑی نیکی بھی چھوٹی لگتی ہے"-
➡ There is a magic in my urdu poetry, you may fall in love with me.
👉Just visit... read more
ہوں منتظر اس شوق سے دیدار کا تیرے
گو عابدوں کو آمدِ رمضان ہے جاناں
ہے عشق مرا جیسے کسی دین کا کلمہ
تو میرا عقیدہ ہے کہ ایمان ہے جاناں
عمر خان عمرٓ
-
عورتوں میں کوئ ثانی نہیں ہے زہراء کا
فاطمہ محمد ص کے جسم کا ہی "بضعة" ہے
نسل پاک آقا کی فاطمہ ع نے بڑھائی ہے
شجر مصطفیٰ کی عطرت ہے اور "شجنة" ہے
بقلم: عمر خان عمرٓ
-
حق پر ہونے کے باوجود دوسرے فریق کے دل کو ٹھیس مت دینا۔
عمر خان اُمّیٓ-
سیدھی اک راہ دکھا جا اماّں
اوج پر جانا سکھا جا اماّں
راہ میں میری پتھر ہیں بھاری
ان پتھروں کو ہٹا جا اماّں
عمر خان اُمّی-
6 لائن
تیری یادیں مجھ کو ظالم کھوجتی ہیں
رات بھر تیری محبت سوچتی ہیں
خواہشوں کا بوجھ بھی اٹھتا نہیں ہے
کمبخت یہ سر مسلسل توڑتی ہیں
تیرا بھوکا پیٹ دل کھاتا ہے میرا
گوشت گویا میرا چیلیں نوچتی ہیں
عمر خان اُمّیٓ-
چار لائن
سجایا ان کیلئے سارا شہر موتیوں سے پر
وہ محلوں میں پلے تھے سو ہمارے گھر نہیں آئے
بلایا شاہ زماں نے قصیدہ کہنے کو لیکن
ہماری کوٹھری آیا وہ، ہم مگر نہیں آئے
از: عمر خان اُمّیٓ-
قتل ہونے سے تو اچھا ہے دھماکا کردو
ظلم کی نگری میں کچھ ایسا تماشہ کردو
عمر خان اُمّیٓ-