Taqi Meer   (توقیر رائٹس)
887 Followers · 1.4k Following

Electrical Engineer
Joined 27 May 2020


Electrical Engineer
Joined 27 May 2020
15 MAR AT 6:38

اک عرصہ میں کسی کی نظروں کے سامنے رہا
اک عرصہ میں اس کے لیے قابل اعتبار رہا
پھر یوں ہوا کہ میں نے اظہار محبت کر دیا
تب سے بے اعتباری نے اسکے دل میں گھر کر لیا
اب بتاؤ توقیر میں یہ بات اس کو کیسےسمجھاؤں
وہ جو جانتا ہے مجھے میں اس کو صفائی دیتا ہوا شرم سے مر نہ جاؤں

-


4 JAN AT 15:57

مجھے اس پھول سے مسئلہ یہ تھا
فقط میں ہی اس کی خوشبو سے مستفید نہیں تھا

-


1 JAN AT 1:49

ایک شخص کی محبت آپ کو بتاتی ہے کہ آپ کون ہیں؟؟؟
آپ کی اوقات کیا ہے ۔۔؟ برداشت کتنی ہے آپ میں ۔؟ کتنا ظرف ہے آپ کا؟ کتنے رحم دل ہیں آپ۔۔؟ کتنا غصہ ہے آپ میں؟ درد کسے کہتے ہیں؟ احساس کیا چیز ہے..؟ مانگنا کیا ہوتا ہے؟ گڑگڑا نہ کیا ہوتا ہے ...جھکنا کیا ہوتا ہے... اور ویسے بھی محبت عقل مند لوگوں کے ساتھ زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی محبت کے لیے تھوڑا پاگل ..تھوڑا بے وقوف ہونا ضروری ہے!!! اور عقلمند لوگ محبت نہیں تجارت کرتے ہیں.. اور ہمیشہ خسارہ دیکھ کر راہ بدل لیتے ہیں۔۔

-


15 JUL 2022 AT 19:49

مجھے وقت لگا لیکن میں لوٹ آیا
ورنہ محبت نے بڑا برا پھنسایا تھا

-


8 JAN 2021 AT 22:11

رونقوں سے ہٹ کر میں ہمیشہ ویرانی میں رہا ہوں
جو پڑھی نہیں کبھی کسی نے میں ایسی کہانی میں رہا ہوں
جسے دور سے دیکھ کر ہی لوگ راستہ بدل لیتے ہیں
میں اک مدت ایسی عمارت پرانی میں رہا ہوں
تمہیں مجھ سے محبت تھی ہی نہیں ورنہ تم پوچھتے
میں بچھڑ کر تجھ سے اب تک کہاں رہا ہوں

-


16 DEC 2021 AT 16:30

منافقت نا کریں حق بہادری سے کہیں
محبتوں میں بدن کی بڑی ضرورت ہے

-


6 DEC 2021 AT 1:16

میں پہلی محبت کے سحر سے کبھی نہیں نکل پایا
کوئی بتاؤ کہ یہ دوسری محبت کون لوگ کرتے ہیں
یا تو ان کو پہلے ہی محبت نہیں ہوئی تھی کسی سے
یا پھر وہ لوگ صرف جسموں کا سودا کرتے ہیں

-


13 NOV 2021 AT 20:19

محبت سے نا آشنا لوگوں کو تمیز کہاں آتی ہے
وہ کسی کی نہیں سنتے، انہیں بس اپنی سنانی آتی ہے

-


6 NOV 2021 AT 1:14

چند گھڑیوں کا وقت تھا میرے پاس
کہنے کو اک عمر درکار تھی مجھے
اک لفظ میں سمجھا دیا میں نے سب کو
سب بعد میں آتا ہے اول اس سے محبت تھی مجھے

-


31 OCT 2021 AT 23:44

یہ دوسری محبت کب ہوتی ہے
کوئی مجھے بھی بتاؤ
لوگ تو پہلی محبت میں
سولی پہ چڑھ جاتے ہیں

-


Fetching Taqi Meer Quotes