I Like Sound Naat.. ( نعت ) ❤
-
Tum mile
Tum Jo mile ho sapno sa ye jahan jaisa,
Mariz-e-Ishq ko rahat-e-dawa jaisa,
Shayer ki Ghazal mei Urdu juban jaisa,
Tum mile jo mujhse mere humnava jaisa.
Tum Jo mile mujhe khuda ka koi ehsaas jaisa,
Bhatakti Musafir ko sukoon-e- Ghar jaisa,
Anjaan rasto mei ek Humsafar jaisa,
Tum Jo mile mujhe mere humnava jaisa..❤️-
افسوس کی بات یہ ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں زمین والوں کی غلامی سے آزاد کر کے صرف آسمان والے کی عبادت کرنا سکھایا تھا، لیکن ہم آسمان والے کی عبادت سے زیادہ زمین والوں کی عبادت کرنے لگے ہیں۔
#3188-
میرا نام مسلمان ہے۔
کبھی کبھی لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میرا
مسلک یا فرقہ کون سا ہے؟ میں ان سے پوچھتا
ہوں کہ وہ اس شخص کو کیا سمجھتے ہیں جو
اللہ تعالیٰ کو اپنا ربّ، حضرت محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کو آخری پیغمبر، قرآن مجید کو
آخری آسمانی کتاب، کعبے کو قبلہ، مسلمانوں کے
اتحاد کو رحمت اور مسلمانوں کی آپسی دشمنی
کو زحمت مانتا ہے؟ اگر ماتم کرنے سے شیعہ،
اشعار پڑھنے سے بریلوی، مولویوں کے پاؤں
چومنے سے دیوبندی، سنگیت سُننے اور رقص
کرنے سے صُوفی اور اپنے آپ کو جنّتی اور باقی
مسلمانوں کو جہنمی کہنے سے کوئی انسان اہل
حدیث بن جاتا ہے تو میں اِن میں سے کوئی بھی
نہیں ہوں۔
#2763-
لبوں پہ مسکان لاتا ہے
محمد ﷺ نام ایسا ہے۔۔۔
گھروں میں برکتیں لاتا ہے
محمد ﷺ نام ایسا ہے۔۔۔
کروں کیا تعریف اس اسم»مبارک کی
اجڑے دلوں کو بساتا ہے
محمد ﷺ نام ایسا ہے۔۔۔
آبلہ پا سے زخموں پر مرہم سا یہ لاتا ہے
محمد ﷺ نام ایسا ہے۔۔۔۔-
تم میں بہتر وہ ہے جس کی وجہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے۔
-
باتیں اور کام؟
افلاطون نے اپنی کتاب "ریپبلک" میں ایک مثالی ریاست کا تصور پیش کیا، لیکن وہ خود ایسا کوئی ملک قائم نہ کر سکا۔
روسو نے اپنی کتاب "سوشل کنٹریکٹ" میں جمہوریت کے اصول وضع کیے، لیکن وہ خود کسی جمہوری ریاست کی بنیاد نہ رکھ سکا۔
کارل مارکس نے اپنی کتاب " کمیونسٹ مینی فیسٹو" میں ایک کمیونسٹ ریاست کا خاکہ پیش کیا، لیکن وہ خود کوئی کمیونسٹ ملک نہ بنا سکا۔
باتیں کرنا آسان ہے، لیکن اپنی باتوں کو عملی جامہ پہنانا بڑا مشکل ہوتا ہے۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب کے لوگوں کو ایک خوبصورت قوم کا خواب دِکھایا اور پھر صرف 22 سال میں ویسی خوشحال اور مثالی قوم بنا کر دیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی دنیا کے بڑے بڑے مفکرین اور دانشور آپؐ کی سیرت اور اصولوں سے متاثر ہوتے ہیں۔
#3157-
یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ ہمارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں زندہ انسانوں کی غلامی سے نکال کر اللہ تعالی کی عبادت کرنا سکھائی تھی مگر موجودہ دور کے جاہل مولویوں نے ہمیں اللہ تعالی سے دور کر کے مردہ انسانوں اور قبرستانوں کی عبادت میں لگا دیا۔
#2925-
آپ پہ لاکھوں کروڑوں عربوں کھربوں درودُ سلام
🌷🌹🌷
ٹیچر ڈے کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے اُستاد حضرت مُحَمّد ﷺ کی شخصیت کو سلام پیش کرتے ہیں! ❤-