SJ Writes   (ازقلم سدا)
396 Followers · 104 Following

read more
Joined 24 February 2021


read more
Joined 24 February 2021
21 JUL AT 10:07

عجب ہے تیری ذات ،اے العجیب
ذرّہ خلوص پر،تو کرتا ہے خلوص تمام
بنی آدم میں کرےاگر کوئی فساد
باطل کو لازم ہے زوال،کہتاہے یہی اپنا امام
جسکا نہ ہو کوئی دوست ،نہ کوئی مدد گار
تو ہی ہوتا ہے حامی وناصر بندےکےلیے تمام
سچا اگر ہو رب پرمومن کا یقین
لب سے قبل ہوجاتاہےقبولیت کا اہتمام

-


10 JUL AT 6:35

رب سےاگرہوتا ہے کوئی دور
آزمائش کا آنا ہوتا ہے ضرور
کوئی صابر،کوئی ناشکر،توکوئی شکور
پھرکوئی عاجز،کوئی مغرور
دغا باز پہ آتا ہے دور غضب کاضرور
ظاہرجب ہوتا ہے منافق کا فِتور
کلامِ الٰہی سے جاگتا ہے مومن کا شعور
قلب جب اُس کا مہکتا ہے– نور ہی نور
ازقلم سدا

-


25 JUN AT 20:17

کوئی پوچھتا ہے ،" کیوں نہیں لکھتی ہو آج کل"
ہم ہجوم میں کہاں لکھتے ہیں۔۔۔۔
ہم جب لکھتے ہیں تو کل کائنات میں تنہا لکھتے ہیں
سرد مزاجوں کے ارد گرد ہم کہاں لکھتے ہیں
ہم جب لکھتے ہیں تو گہرائیوں میں لکھتے ہیں۔
ہم اندھیروں کو اُجالا لکھتے ہیں

-


22 MAY AT 13:12

یارب!
خود سے دوری ،تجھ سے دوری
آخر کیا تھی یہ مجبوری؟
قلب پہ جب ناگوار گزری یہ بیماری
تو نے کی بہت ہی خوب تیمارداری
نور ہوا طاری اشک ہوئے جاری
لا الہ الا اللہ کہتا رہا دل،اے الباری
عاشق،جو غافل تھا تیری یاد سے
مکمل ہوا تیرے کلام سے

-


5 FEB AT 20:39

یارب ! ناز ہے تیری الفت پہ مجھے.
باقی سب عارضی سب فانی ہے یہاں
نہ ڈھونڈ فانی دنیا میں مخلص دوست
نہ رکھ اُمید کسی سے یہاں
نہ پھیلا کسی کے آگے جھولیاں
زلیل ہو جاؤ گے یہاں وہاں
نہ ملےگاکوئی سہارانہ کسی چھاؤں کاکنارہ
رحمٰن کے سواکوئی نہ ہوگا تیرا یہاں
ازقلم سدا

-


30 JAN AT 16:41

اللہ اور انسان کا تعلق
اللہ کے ہر نام میں ہے خالق اور مخلوق کا تعلق ۔وہ رحمٰن ہے تو مخلوق کے لیے ،وہ قہار ہے تو مخلوق کے لیے ،وہ غفور ہے تو مخلوق کے لیے ۔اللہ اور انسان کا تعلق بھی بہت عجیب ہے بلکل "الف" کی طرح ۔جس کے ایک سِرے پہ دینے والا اور جس کے دوسرے سِرے پہ لینے والا موجود ہے۔جہاں خالق کی سخاوت بے لوث اور مخلوق کی لالچ بےانتہا ہے۔خالق کے خزانوں میں کوئی کمی نہیں آتی اور مخلوق کی حِرص ختم نہیں ہوتی۔جب انسان کسی شے سے ڈرتا ہے تو اسکے آس پاس بھی نہیں جاتا لیکن جب انسان رب سے ڈرتا ہے تو وہ رحمٰن کے اور بھی قریب جاتا ہے۔جہاں پہ اُسکی وحشت جاگتی ہے وہاں پہ اسکی رحمت کی یاد بھی آتی ہے۔پھر انسان اسی شے سے پناہ مانگتا ہے جو خالق کے حکم سے نازل ہوسکتی ہے اور خالق کی رحمت کے برکت سے وہ رب کی پناہ میں آتا ہے کیونکہ وہ عرش پہ لکھتا ہے
" إِنَّ رَحْمَتِي تَغْلِبُ غَضَبِي ‏"‏‏.‏
میری رحمت میرے غضب پہ غالب ہے

-


16 JAN AT 21:29

عارضی دنیا کے عارضی لوگ
عارضی غم کے عارضی سوگ
مٹ جائے گا ہر کسی کا دنیاوی روگ
حجر سے پہلے جامنا لے ہر جوگ
نہ رہے گاکسی سے کوئی واسطہ
نفسا نفسی کے عالم مٹادے گا ہرایک ناطہ
ازقلم سدا

-


16 JAN AT 17:43

کاش وہ زمانہ حاضر میں رہتا
نبیﷺ کودیکھتا،دل سے جیتا اور مرتا
انکے ہر فرمان سے اپنی زندگی سنوارتا
نفس کے بہکاووں میں شاید کم آتا
انکے قلب میں بسی امت کو دیکھتا
اپنانام تلاش کرتا،اگرملتاتوقلب میرامہکتا
ہر عمل کو اپنی نگاہ میں سماتا
کاش کہ میں وہ حسنِ کمال دیکھتا
ازقلم سدا

-


7 JAN AT 22:28

وجہ "میں" کی آخر کیا بنی
یہ جاناکہ الف سےہےاللہ,الف سےانسان
ماناکہ شرف مخلوق پر رب نےعطاکی
تیرے رب کے قرب کی ہے مجھےبھی پہچان
"رَّبِّ زِدۡنِیۡ عِلۡمًا"کےبرکت سےتجھےعلم ملا
تیری"میں"نےآخر تجھےکیوں بدلہ،اےانسان؟
توصرف گرد کے سوا کچھ بھی نہیں
ابلیس کی چادر کواتار،اےرہروگمشدہ مسلمان
اپنے فرعون کو کسی موسیٰ سے ملوادے
خاک ہوگی"میں"جب بھی،ظاہرہوگاوجدان
پھر جا کےشروع کر دے نور کی تلاش
نہ بھٹکےگاکوئی راستہ،نہ ٹوٹےگاکوئی ارمان

-


20 DEC 2024 AT 3:08

منتظر تھے سورۃ الضحیٰ جیسےاشارے کے
بچھڑا تھا اسلام ہم سے
کسی صحرا میں کھوگیا ہو جیسے
بیدار ہوئی آنکھ جب نیند سے
معلوم ہوا دور تو ہم آگئے تھے اُس سے
وہ توخود ایمان لپیٹے منتظر کھڑاتھاکب سے

-


Fetching SJ Writes Quotes