Shaikh Uzma  
10 Followers · 14 Following

Joined 10 May 2020


Joined 10 May 2020
9 NOV 2022 AT 0:45

نغموں کو جس نے اپنی شیریں سے بھر دیا ہے
اہلِ زباں کو جس نے بلاغت کا فن دیا ہے
اظہارِ محبت کو حسنِ سخن دیا ہے
اردو ہی وہ زباں ہے ، اردو ہی وہ زباں ہے

-


9 OCT 2022 AT 13:40

اے شہِ دوجہاں ﷺ ، امام الانبیإﷺ
آپ ہر دوسرا، مصطفیٰﷺ، مجتبیٰﷺ
سورة یٰس ہے تفسیر ذات آپﷺ کی
ہے مزمّل کی آیت میں سیرت چھُپی
طہٰ ، طس اور حا میم کی زباں
رب نے کی ہے بیاں صورتِ مرتضیٰ
داعی، واعظ اور ناصح ہیں اسمِ گرام
کس طرح ہو بیاں شانِ احمدِ مصطفیﷺ
جس کی تعریف کا خود ہے قرآں گواہ
حسنِ یوسف بھی جس کا تھا شیدا ہوا
چاند ٹکڑے ہوا اور شجر چل پڑا
کنکری نے بھی دی تھی شھادت وہاں
رحمت العالمین ، شاہِ کون و مکاں
آپﷺ کی ہے پہنچ سدرةالمنتہا
اے شہِ دوجہاںﷺ، امام الانبیاﷺ
آپ ہر دو سرا، مصطفیٰ مجتبیٰﷺ

-


8 SEP 2022 AT 15:32

نہ چاہا تھا مگر پھر بھی یہ غلطی ہوگٸ ہم سے
کسی خاموش لمحے میں محبت ہوگٸ تم سے

یہ دل دھڑکا ہے اب جو تو یہی آواز آٸی ہے
نہ چھیڑو اب فسانے کو، محبت ہوگٸ تم سے

تھے عاشق تیرے نغموں کے مگر اے جانِ دل
سُنی خاموشی جب تیری، محبت ہوگٸی تم سے

چھپا رکھا ہے یوں سب سے،کوٸی پہچان نہ جاۓ
کوٸی یہ جان نہ جاۓ ، محبت ہوگٸی تم سے

-


29 MAY 2022 AT 1:04

اے زندگی تُو کیوں خفا سی رہتی ہے
زخم دیتی ہے ،پھر خود ہی روتی رہتی ہے

درد میں کیوں ملنے لگی ہے لذّت اتنی
کیوں میری ذات، مجھ سے اداس رہتی ہے

کیا خبر کہ آسماں میں کتنے تارے ہیں
نظر ہماری تو محوِ دیدارِ چاند رہتی ہے

ہے گر ساحل زہے نصیب تو پھر مل جاۓ
کیوں یہ کشتی طوفاں سے لڑتی رہتی ہے

جو کبھی ہو نہیں سکتا مکمل عظمٰی تیرا
اُس کے لیے یہ نظر، کیوں بےقرار رہتی ہے

-


18 MAR 2022 AT 14:02

تعلق بچا ہے فقط اُن سے اتنا
رگِ جان تھے جو ،ہیں اب پرے ہاتھ سے
.
Taluq bacha hai faqt un se itna
Rag e jaan thye jo ,hain ab pary haath se

-


27 FEB 2022 AT 2:44

میری آنکھیں جوہیں جاناں بہت کچھ تم سے کہتی ہیں
زباں پر جو نہ آپاۓ یہ وہ الفاظ کہتی ہیں
ان میں وہ راز ہے گہرے جو تم اب تک نہ پڑھ پاۓ
پڑھا بھی خیر جو تم نے تو اُن کو نہ سمجھ پاۓ

فہم ہے خوب تم میں جو ذرا سا غور بھی کر لو
میرے لفظوں کی موتی کی کبھی تشریح بھی کر لو
تمھارا عکس ہے ان میں جو میں تحریر کرتی ہوں
تصور میں،تخیل میں تیری تصویر بُنتی ہوں

-


7 JAN 2022 AT 0:11

جو دنیا کو سمجھے ،نظر چاہتی ہوں
جو اُلفت میں تڑ پے ،جگر چاہتی ہوں

جن راہوں پے تیرے نشاں ہیں کہیں
وہی راہ اور وہ ڈگر چاہتی ہوں

جو خواہش رکاوٹ بنے منزلوں کی
اُن سبھی چاہتوں سے وداع چاہتی ہوں

جس سے گھاٸل ہوٸے ،شیریں و فرہاد
وہ تیشہ میں اب توڑنا چاہتی ہوں

یہ پُرہول جنگل،یہ خاموش صحرا
یہاں کچھ پہر میں سکوں چاہتی ہوں

-


9 NOV 2021 AT 14:13

اُسے بس تُو اتنی سزا دے
کہ ہر پل زندگی کی دُعا دے
وہ جفا کرے تُو وفا کر
زخم دے تو ہنسا کر
اُسے زندگی کی کتاب سے
کچھ اس طرح سے دفع کر
جیسے روح جسم سے جدا کر
پروانہ اُس کو بنا دے
تُو شمع بن کر فنا کر
اُسے بس تُو اتنی سزا دے
کہ اُس کو ماضی بنا دے
ہر وہ یاد جو حفظ ہے
اُسے اپنے دل سے نکال دے
اُسے بس تُو اتنی سزا دے

-


8 NOV 2021 AT 23:50

محفل میں تیری شوخ نگاہیں توبہ
کس طرح ہم دل کو سنبھالیں جاناں

-


7 NOV 2021 AT 23:40

یہ وہ درد ہے جس پر آسماں بھی آہ بھرتے ہیں
ہمارا حالِ دل ہے یہ جس پر سب واہ کرتے ہیں

Ye wo dard hai jis par asman bhi aah bharte hain
Hamara hal e dil hai ye jis par sab waah karte hain

-


Fetching Shaikh Uzma Quotes