Muhammad Fahad Khan   (Muhammad Fahad khan)
139 Followers · 85 Following

read more
Joined 10 November 2018


read more
Joined 10 November 2018
8 JUN 2022 AT 22:42

دہائی کر دیتا ہے

-


7 JUN 2022 AT 20:45

Thought Series Day 20
_consistency (ثابت قدمی)
سب سے مشکل کاموں میں سے ایک چیز جو ہے وہ ہے ثابت قدم ہونا ۔ یعنی ایک چیز کے لئے آپ کتنی حد تک رک سکتے ہیں، صبر کر سکتے ہیں ، انتظار کر سکتے ہیں ، کوشش کر سکتے ہیں اور کب تک کر سکتے ہیں ۔ ضروری نہیں آپ ایک چیز کو کتنا پسند کرتے ہیں بلکہ یہ ضروری ہے کہ اُس کے لیے آپ کتنا جدوجہد کر سکتے ہیں ۔ کیا آپ اُس کے لیے 5 سال ،10 سال لگا سکتے ہیں مگر ہم ہیں چند دن اور چند مہینوں میں ہی تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں ۔

-


6 JUN 2022 AT 16:49

Thought Series Day 19
~Ayat that defines you
" And He knows what lies in your hearts "
یہ میری پسندیدہ آیت میں سے ہے کہ کوئی بات نہیں لوگ نہیں سمجھ رہے ، بد گماں ہو رہے ، آپ کو صحیح نہیں کہا جا رہا ۔۔۔ تو کوئی مسئلہ نہیں۔ وہ جس کے ہاتھ میں سب کچھ ہے وہ تو اُن کی بھی سن لیتا ہے جن کو نہ کہنا آتا ہے اور نہ مانگنا ۔۔۔ تو وہ کیسے آپ کی حالت سے بے خبر ہو سکتے ہیں ۔ وہ آپ کے دل کا حال جانتے ہیں اور یہ بات جب سرایت کر جائے تو پھر راوی چین ہی چین لکھتا ہے

-


5 JUN 2022 AT 19:18

Thought Series Day 18
_Enjoy the current moment
وقت گزارنے کی بجائے جینا سیکھیں
یّوں ہوتا ہے کہ ہم اُس پل کو جی ہی نہیں پاتے جس میں ہوتے ہیں ۔ اُس جگہ ہوتے ہوئے بھی نہیں ہوتے ۔۔۔۔ ایک کام کے دوران دوسرا ۔۔۔ یا ایک چیز کے بیچ دوسری ۔۔۔۔ اور اس چکر میں وہ لمحہ ، اور وہ پل کھو دیتے ہیں جو گزارنے کے ہوتے ہیں ۔ جو کر رہے ہیں صرف اسی کو اپنا وقت دیں ۔ ایسا نہ ہو بیٹھے دوستوں کے ساتھ ہوں اور بجائے گفتگو کے موبائل میں مصروف ہوں۔۔۔۔ اکثر ہمیں قدر چیزیں کے گزر جانے کے بعد ہوتی ہے ۔اور بعد میں نہ موبائل میں دل لگتا اور نہ وہ وقت اچھا گزرتا ۔۔ اس لیے کوشش کریں جس لمحے ہیں اُس کو پورا پورا وقت دیں۔۔ اُس کو اپنا دھیان دیں۔۔۔۔اور یوں آپ اُس وقت کو گزارنے کی بجائے جی سکتے ہیں ۔

-


4 JUN 2022 AT 18:21

Thought Series Day 17
__Go for Extra Mile
کچھ الگ کرنا پڑتا ہے ۔ ہجوم سے نکل کر خود کو آزمانا پڑتا ہے ۔ وہ جو سب کر رہے ہیں اُن سے کچھ اضافی کرنا پڑتا ہے۔ اور تب کچھ ملتا ہے آپ کو۔۔۔ قدرت اس کو نوازتی ہے جو خود کی خود قدر کرتا ہے ۔۔۔ کہ محنت تو اللہ تعالیٰ اُن کی بھی ضائع نہیں کرتے جو اسے نہیں مانتے ♥️

-


1 JUN 2022 AT 14:36

Thought Series Day 14
قیمت کا تعین

ہماری اصل خوبی اور قیمت کا اندازہ تب لگتا ہے جب ہم اپنی صحیح جگہ پر ہوتے ہیں ۔ ورنہ ایسا ہو کہ ہم موتی ہوں اور پہنچ کسی عام منڈی میں جائیں تو کیا قیمت ہو گی جب کے دوسری جگہ کسی شناس کے پاس جائیں جسے معلوم ہو موتی کی اہمیت اور قیمت کا تو وہ کتنا لگائے گا ؟؟ حالانکہ چیز ایک ہی ہے ۔ صرف جگہ کا فرق ہے ۔ ہماری جگہ ہی ہماری قیمت اور خوبیوں کا تعین کرتی ہے۔

words : m fahad khan

-


31 MAY 2022 AT 11:27

Thought Series Day 13

دل چھوٹا نہ کریں چیزیں تو خوبصورت ہوتی ہیں۔ صرف زاویہ بدل کر دیکھیں تو منظر ہی بدل جائیں گے
Words : m fahad khan

-


30 MAY 2022 AT 13:55

Thought Series Day # 11
---------♥️♥️♥️

المختصر جب تک آپ دریا میں نہیں اترتے اُس کی گہرائی کا اندازہ نہیں لگا سکتے ۔۔۔ ڈر رہتا ہے ۔۔۔ جیسے ہی اترتے ہیں آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ وہ تو سراب تھا ۔۔۔ آپ پانی سے ڈر رہے تھے جب کہ آپ کا سارا وجود ہی پانی کے لئے بنا تھا ۔۔۔ تب احساس ہوتا ہے کہ یہ دنیا کتنی چھوٹی ہے اور اس کی رحمتیں کتنی بڑی ہیں - یہ تو ہم ناداں ہیں جو ہم نے خود کو چند دائروں میں رکھ کر زندگی گزارنے کا سوچا ہوا ہے کہ جب کہ کائنات کے تمام راز ہی ہمارے اندر اُس ذات نے پنہان کر دیئے ہیں جس کو ہم سمجھ ہی نہیں پائے ۔۔۔۔ جو ذات ہماری شہ رگ سے قریب ہے ہم اُس کو ہی نہیں کھوج پائے۔۔۔

Words : M Fahad Bashir

-


29 MAY 2022 AT 9:50

Thought Series Day # 10
♥️♥️♥️

آپ کو ماننا اور قبول کرنا پڑتا ہے۔ جب تک آپ تسلیم کی سیڑھی پر قدم نہیں رکھتے آپ بہتری اور کامیابی پر بھی نہیں پہنچ سکتے ۔ کیونکہ جب تک آپ نہیں مانتے کہ یہ کمزوری مجھ میں ہے ، یہ غلطی ہے ، یہ مجھے نہیں آتا ، یہ فلاں چیز میں نے ایسے نہیں ایسے کرنی تھی تب تک آپ اُس کو ٹھیک بھی نہیں کر سکتے۔ اُس کے لئے ماننا پڑتا ہے ، قبول کرنا پڑتا ہے ۔ تب جا کے خود سے آشنائی کی کوئی کرن دکھائی دیتی ہے

Words : M Fahad Khan

-


27 MAY 2022 AT 12:27

Thought Series Day # 8
50 لفظی کہانی ---

میں نے دیکھا کہ اُس نے گناہ کیا ہے ۔ اور دل میں رکھ لیا کہ اچھا !!! یہ یوں ہے یہ یوں ہے۔ اور خود سجدوں میں رہا ۔ روز جزا فیصلہ آیا وہ میری بندی پسندیدہ ہے۔ ندامت کے آنسو پاس ہیں ۔ اُس کو جنت اور مجھے دوزخ کا پیغام ملا ۔ 🥀💔

Words : Muhammad Fahad khan

-


Fetching Muhammad Fahad Khan Quotes