بارشوں کے موسم میں
تم کو یاد کرنے کی عادتیں پُرانی ہیں...اب کہ بار سوچا ہے عادتیں بدل ڈالیں
پھر خیال آیا کہ عادتیں بدلنے سے بارشیں نہیں رُکتیں-
From.Gulmarg🏔️🏔️🎿🎿🚁🚁
A MiNd ThAt FoUnD ItSeLf👥👥
اُسے شک تھا کہ مجھے شک تھا اُس پہ
مجھے شک تھا کہ میرا حق تھا اُس پہ
اُسے جانا تھا مجھے رونا تھا یہی ہونا تھا
اُسے پتا تھا دل کس حد تک تھا اُس پہ-
ملاقاتیں عروج پر تھیں تو جوابِ اذاں تک نہ دیا اقبال
صنم جو روٹھا ہے آج مؤذن بنے بیٹھے ہیں
Allama Iqbal
نا ہی مؤذن بنے بیٹھے ہیں نا ہی صنم روٹھا ہے
بس یہ دل اُس بُت سے آکر اس خدا پر ٹوٹا ہے-
درد میں کوئی موسم پیارا نہیں ہوتا
دل ہو پیاسا تو پانی سے گزارا نہیں ہوتا
کوئی دیکھے تو ہماری بے بسی محسن
ہم سب کے ہو جاتے ہیں ہمارا کوئی نہیں ہوتا-
محبت کرتے ہو تو آدابِ وفا بھی سیکھو محسن
فارغ وقت کی بے قراری کو محبت نہیں کہتے
دُنیا میں کون کرے وفا کسی سے فراز
دل کے دو حروف وہ بھی جُدا جُدا-
Ishrat mushtaq
خود بہ خود چھوڑ گئے ہیں تو چلو ٹھیک ہوا
اتنے احباب کہاں ہم سے سنبھالے جاتے
ہم بھی غالب کی طرح کوچہء جاناں سے محسن
نہ نکل تے تو کسی روز نکالے جاتے-
تیرا حکم ملا تو ترک محبت کردی
دل مگر اُس پہ وہ دھڑکا کہ قیامت کردی
میں کس طرح تم سے اظہارِ تمنا کرتا
لفظ سوجا تو معنی نے بغاوت کردی
سنا تھا لوٹ آتے ہیں جانے والے
تو نے جاکر تو جدائی میری قسمت کردی-
اگر تلاش کروں تو کوئی مل ہی جائے گا
مگر تمہاری طرح کون مجھ کو چاہیے گا
تمہیں ضرور کوئی چاہتوں سے دیکھے گا
مگر وہ آنکھیں ہماری کہاں سے لائے گا
نہ جانے کب تیرے دل پر نئ سی دستک ہو
مکان خالی ہوا ہے تو کوئی آئے گا-
مجھ کو خیال ہے کہ تو میرا خیال ہے
اے مرکزِ خیال تیرا کیا خیال ہے
آتا ہے تو خیال میں کتنے خیال سے
تجھ کو میرے خیال کا کتنا خیال ہے-
ابھی تو شہر کے لوگوں کے غم ہی لکھتا ہوں
میں اپنی ذات کے بارے میں کم ہی لکھتا ہوں
اُسے بتاؤ وہ مجھ سے بچھڑ نہیں پایا
میں ابھی اپنے تعارف میں "ہم" ہی لکھتا ہوں-