جو رب گرتے ہوئے پتوں کی خبر رکھتا ہے، وہ ہمارے حال سے کیسے بے خبر ہو سکتا ہے؟ جو دل غموں سے چُور ہوتے ہیں، اُنہیں وہ کیسے تنہا چھوڑ سکتا ہے؟ اللّٰہ تعالیٰ کی عزت کی قسم! اگر ہم اپنے رب کی عظمت کو پہچان لیں تو ہمارا دل اس کی محبت میں پھٹ جائے۔ لیکن افسوس! ہم نے کبھی اسے اس طرح پہچاننے کی کوشش ہی نہیں کی، جس طرح پہچاننے کا حق تھا۔
زندگی میں بے شمار ایسے لمحات ضرور آئے ہوں گے جہاں اللّٰہ رب العزت نے ہماری مدد فرمائی، جب کوئی دوسرا مدد کرنے کی قدرت نہیں رکھتا تھا۔ اللّٰہ تعالیٰ کی ذات پر یقین اور توکل کبھی کم نہ ہونے دیں۔ اس کی محبت کی وسعت کا احاطہ ہم کم ظرف انسان کر ہی نہیں سکتے۔
" الودود رب کسی کو تنہا نہیں چھوڑتا "
اس نے ساتویں آسمان پر حضرت خولہؓ کی پکار سنی تھی۔ اس نے مچھلی والے (حضرت یونسؑ) کو مچھلی کے پیٹ سے نجات دی تھی۔ اس نے بدر والوں کے لیے آسمان سے فرشتے اُتارے تھے۔ وہ رب ہمارا بھی ہے، اور ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے۔
بندہ اپنے رب سے جیسا گمان رکھتا ہے اس کے ساتھ ویسے فیصلے ہوتے ہیں۔ دعا مانگا کریں اور خوب مانگا کریں کیوں کہ یہ عمل بھی ایک افضل عبادت ہے۔ اللّٰہ پاک مانگنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔
مجھے یقین ہے کہ اللّٰہ کی بارگاہ میں اُٹھنے والے ہاتھ کبھی خالی نہیں لوٹتے۔ اپنے رب کو منائیں، اس کو راضی کریں، اس کے سامنے جھک کر اپنی دعائیں منوائیں۔
وہ بہت جلد مان جائے گا!
( ماخوذ)-
Student of Urdu literature ✍️
یا رب میرے اندر کا ہنر جگا دے
مُج... read more
"یا اللّٰہ پاک! آپ رحمن ہیں، رحیم ہیں، مَالِكُ ٱلْمُلْكُ، ذُو ٱلْجَلَالِ وَٱلْإِكْرَامُ ہیں۔ اے میرے مولیٰ! ہماری زندگی کو با برکت بنا دے اور ہمیں اپنی ذات اور انسانیت کے لیے سراپا خیر بنا دے۔ اے میرے مالک! ہر آفت و بلا، ہر پریشانی، ہر اُلجھن و کلفت، اور ہر شک و شبہے سے ہماری مکمل حفاظت فرما، اور ہمیں شیطان کے شر سے کُلی طور پر محفوظ رکھ۔ یا رب! ہمیں ہر امتحان میں صد فیصد کامیابی عطا فرما، اور جس میدان کے ہم شہسوار ہیں، اسے ہمارے لیے مسخر فرما کر ہمیں اس میں مقبولیت و قبولیت نصیب فرما، اور ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق دے کہ ہماری دُنیا بھی سنور جائے اور آخرت بھی بن جائے ۔"
-
یا رب میرے اندر کا ہنر جگا دے
Ya Rab Mere Andar Ka Hunar Jaga De
مُجھے غیر معمولی انساں بنا دے
Mujhe Ghair Mamuli Insaa'n Bana De-
کتنی اذیت ناک
زندگی ہے تمہاری
پیٹ بھرنے کے لیے
کھانا نہیں
پیاس مٹانے کے لیے
پانی نہیں
دل لگانے کے لیے
دوست نہیں
جان بچانے کے
لیے کوئی
محافظ نہیں
گھر بچانے کے
لیے کوئی
حکومت نہیں
اتنی اذیت
ناک زندگی
پھر بھی تم ٹکے ہو
آخری سانس
تک ٹکے ہو
القدس کے
تقدّس کے لیے
اسلام کی
پہچان کے لیے
ایمان کی
شان کے لیے
سلام اے فلسطین
سلام اے فلسطین-
دُعا کا ہاتھ دراز ہوا
رحمتوں کی بارش ہوئی
اور ہم شرابور ہو گئیں
Dua Ka Haath Daraz Hua
Rahmato'n Ki Barish Hui
Aur Hum Sharaabor Ho Gaye'n
😊❤️👍-
" یا رب ہمیں انسان بن کر زندگی
گزارنے کی توفیق دیجیے "
" Ya Rab Humen Insaan Ban Kar
Zindagi Guzarne Ki Taufiq Dijye "-
" آگر ایک رات ہزار راتوں
سے بہتر ہے اور
جس رات کو دُعا
کی قبولیت کا شرف
حاصل ہے تو کیوں نہیں
اس رات کو خاص
کیا جائے اپنے
فلسطینی بھائیوں کے
لیے کیوں کہ دورِ حاضر
میں آگر کسی
کو سب سے زیادہ
دعا کی اللّٰہ کی
مدد و رحمت
کی ضرورت
ہے تو وُہ اہلِ فلسطین
ہی ہیں "
-
" یا اللّٰہ پاک پہلی بار کسی سے اقرار ہوگیا ہے
، آپ اپنی رحمت کے صدقے اس اقرار کو
سچّا پیار اور پکّا اعتبار میں بدل کر
جلد از جلد نکاح و نباہ کا
ذریعہ پیدا کر دے
میرے مولیٰ "
💫💞✨-
" یا اللّٰہ پاک تا حیات ہمیں ہر طرح کی بیساکھی ( crutch) فزیکلی ، منٹلی ، اموشنلی وغیرہ کا محتاج بننے سے بچائے رکھنا اور ہمیں تا دمِ آخر صرف اور صرف اپنا فریادی بنائے رکھنا "
-
میں قُربان جاؤں تیری وحدانیت پر
میں قُربان جاؤں تیری ربوبیت پر
میں قُربان جاؤں تیری برکات پر
میں قُربان جاؤں تیری نصرت پر
میں قُربان جاؤں تیری رحمت پر
میں قُربان جاؤں تیری ہر اُس سوغات پر
جو تو نے ہمیں عطا کیا
حق تو یہ تھا کہ ہر دم تیری اطاعت و بندگی میں سر بہ سجود رہتا
ہر سانس الحمدُ اللہ کا ذکر زباں پر ہوتا
مگر میں ایسا نہ کر سکا
پھر بھی تو مُجھے نوزاتا گیا
میری خطاؤں پر درگزر کرتا رہا
میرے مالک میرے خالق میرے مولیٰ
مُجھ عاصی کو معاف کر اور توفیق دے اپنی بندگی کی
شُکر گزاری کی❤️
-