عماد خان   (IMad Khan)
4 Followers · 2 Following

میں کیا میری بساط کیا اوقات کیا میری
Joined 7 March 2019


میں کیا میری بساط کیا اوقات کیا میری
Joined 7 March 2019
26 JUL 2020 AT 4:36

And then illusion Broke...
..... Now i don't know what hurts more...
............. what It Use to be.. Or... What it is now.

-


23 JUL 2020 AT 21:20

کیا تیری فطرت میں رعایت کی گنجائش نہیں، احساس ندامت کی بھی کوئی اہمیت نہیں
میں ریاکار منافق دوغلا صحیح، پر کیا میری معافی بالکل بھی ممکن نہیں
دلوں کے حال سے رب واقف ہے، پر کیا تو اسی رب کا بندہ نہیں
ہاں مجھ سے گناہ کئیں سرزد ہوئے، تو کیا میں خطاؤں کا پتلا نہیں
کبھی تیرا یار تھا اور ہمراز تھا، تو کیا میری بساط اب کچھ بھی نہیں
جانتا تھا مجھ کو دست کی پشت سا، اب جیسےمجھ سے کوئی سروکار نہیں
میرا دھوکہ تیرا اعتبار توڑ گیا، میں اپنے کیے کو جھٹلارہا نہیں
تکلیف تجھ کو یقیناً ہوئ ہے بہت، پر میری کیفیت کو تو کیوں سمجھا نہیں
تو نے خود ہی کہا تھا ذرا یاد کر، کہ تجھے میری نیت پر کوئی شبہ نہیں
اب یہ آنسوں تجھے جھوٹے لگے، تو کیا میں کبھی سچا تھا ہی نہیں
تو تعلق توڑ کر تحفے لوٹا رہا ہے، کیا میں سچ میں اب تیرے لائق نہیں
میں دوغلا ہوں یہ تو نے کہہ دیا تھا، تیری رائے کیا اب بدلے گی نہیں
ارادوں کو تیرے کیا مشکل ضرور، ایسا میں نے دانستہ تو کیا ہی نہیں
یہ غصہ تیرا جائز تو ہے، پر کیا یہ کبھی ختم ہوگا ہی نہیں
میں پھر گڑ گڑا کر معافی مانگ لوں گا، تو پھر کہیں یہ نہ کہہ دے فی الحال تو نہیں
کوشش از خود جو نا کرے، دعاؤں میں بھی اس کے اثر کوئی ہوتا نہیں
تجھ سے ملنے رابطہ کرنے کا من ہے بہت، میری یہ کاوش تو شاید سمجھے گا نہیں



Continue in comment....

-


4 JUL 2020 AT 17:56

نہیں پوچھتا خیریت نہ گفتگو کرتا ہے، میں جانتا ہوں وہ میری خبررکھتا ہے

ہے اس کو بھی میری فکر اس قدر
دعاؤں میں وہ میری عافیت مانگتا ہے

تنہا ہوں میں اور اذیت بھی ہے لیکن
حالات مجھ سے وہ کہاں جدا رکھتا ہے

ہوئ ہے غلطی انجانے میں اس سے
ندامت کے آنسو وہ بھی رو رہا ہے

حقیقت تو یہ ہے کہ وجہ میں ہوں اور
الزام وہ اپنے آپ کو دے رہا ہے

یہ مشکل وقت مجھ اکیلے پر نہیں ہے
یہ احساس مجھے کتنا تڑپا رہا ہے

نہیں ہوں میں کمزور یہ جانتا ہوں لیکن
صبر اب میرا کمزور ہو رہا ہے

ماضی میں جی کر میں کیا کروں گا
میرا آج مجھ کو نہیں بھا رہا ہے

تنہا ہجر کی شب کاٹ رہا ہوں
تاریک مستقبل بھی ڈر ا رہا ہے

نا امید رب کی عطا سے نہ ہونا
وجود میرا مجھ سے یہی کہ رہا ہے

پوچھتا ہوں میں اب بس یہ سوال خود سے کیا اب بھی مجھے وہ رب سے مانگ رہا ہے

-


3 JUL 2020 AT 18:02

اکیلا ہوں اور بہت تھک بھی گیا ہوں
سنو میں منافق اور میں دوغلا ہوں

نہ کوئی ہے جو میرے غم سنے گا، نہ کسی کو سنانا میں کچھ چاہتا ہوں

بھیڑ میں گم ہونے کا بہانہ بھی چھن گیا، مدت ہوئی اب جو تنہا رہ رہا ہوں

برداشت مجھ سے اب نہیں ہورہا، میں اندر ہی اندر بہت ٹوٹ گیا ہوں

سیراب ہیں آنکھیں اور چھلکنے لگی ہیں، بہا کر انہیں خالی کرنا چاہتا ہوں

تحریر ہو یا کوئی مصرعہ ادھورا، بات بے بات پر میں رو رہا ہوں

سکون مجھ کو ذرہ برابر نہیں ہے، میں اتنا برباد خود کو کرچکا ہوں

اچنبھے کی اس میں کوئی بات نہیں، مکافات عمل کی سزا کاٹ رہا ہوں

خیانت جو کی ہے بھروسہ بھی توڑا، بے غیرت بے شرم میں اب بھی جی رہا ہوں

وہ غفار، وہ رحمان وہ درگزر کر بھی دے گا، خدا کی رحمت سے میں مایوس نہیں ہوں

حقوق العباد کا ڈر ستاتا ہے مجھ کو، میں خطاکار اس کے بندوں کا ہوا ہوں

کسی دن مجھے وہ معاف کر ہی دیگا، تسلی دلاسے میں خود کو دے رہا ہوں

یوں کب تک وہ مجھ سے روٹھا رہے گا، مسلسل دعائیں جو میں کر رہا ہوں

اذیت بھرا یہ وقت بھی گزر جائے گا، بس اسی امید پر خود کو بہلا رہا ہوں

-


2 JUL 2020 AT 4:00

دوست وہ ایسا بے مقصد گھنٹوں باتیں کیا کرتا تھا
کہتا بھی تھا سنتا بھی تھا لا یعنی بھی سمجھا کرتا تھا
جس کا کبھی گمان نہ تھا ایسی بے رخی پے آیا ہے
کہتا ہے افسوس کہ میں کبھی ہم بھی راز ہوا کرتا تھا

میں دوغلا، میں منافق اپنے گناہوں پر پشیماں ہوں
وہ سبھی تعلق توڑ بیٹھا کہتا ہے کبھی معاف نہ کروں
اُسے اِس بات پہ ہے افسوس ہم کیوں ملے تھے کبھی
سوچتا ہوں میں کیسے خود کو اس کے ماضی سے مٹادوں

معافی مانگنے کی بھی اب میری اوقات نہیں ہے
کچھ اور دے مجھے قطع تعلق تو بہت چھوٹی سزا ہے
میری آرزو ہے سن تو مجھے معاف نہ کریو
مثال کر ایسی ازل سے ابد تک جیسی عبرت نہیں ہے

-


1 JUL 2020 AT 8:30

وہ مجھ کو جانتا ہی کتنا تھا کیوں مجھ سے دل لگا بیٹھا
کئیں امیدیں کر بیٹھا نہ جانے کتنے خواب بن بیٹھا
چند روز کے تعلق کو وہ کیوں سچا سمجھتا ہے
منافق تھا منافق ہوں نہ جانے کیوں مجھے وہ پارسا سمجھ بیٹھا

شاید بہلا پھسلا کر شیریں لفظوں سے اس کو جال میں پھنسایا تھا
عمل سے خالی زندگی میری، میں فقط لفظوں سے کھیلا تھا
حدیثوں کے حوالے سے یا مصحف کی آڑ لے کر
میں خود کو نیک کاروں کی فہرست میں گنا بیٹھا

وہ مجھ سے کیوں روٹھ نہیں جاتا وہ کیوں خاموش ہے اتنا
وہ جو گنتی ہے باتوں کی اسے ایک عدد اور بڑھادو نا
میں سب کچھ سچ بتا دوں گا تیرے دل میں نفرت جگادوں گا
منافق ہوں یہ کہ رہا ہوں،اس بات کو اب سمجھ لو نا

ضمیر میرا اب مجھ کو چین سے رہنے نہیں دیتا
اب سن لے وہ یہ حقیقت کہ دھوکا جو ہے دیتا
کسی اپنے قریبی یار کا خیانت دار ہے جو شخص
وہ منافق کیا وعدوں کی پاسداری ہے کر سکتا

-


30 JUN 2020 AT 12:54

آساں نہیں ہے پر کوشش کروں گا
میں کچھ ایسا کروں گا.. میں کچھ ایسا کروں گا..
کہ نظروں سے تیری گر کر
خود کو بدنام کروں گا

تیری پارسائی بالکل سلامت رہے گی
نہ تیری کبھی کوئی رسوائی ہوگی
میری حقیقت میں سب پر عیاں جب کروں گا
جو حقارت و نفرت تیری نظروں میں ہوگی

اسے اپنے تئیں استعمال کروں گا
میرا نام منافقانہ فہرست میں ہوگا
نہ میری محبت تجھ میں باقی رہے گی
نہ پھر تو مجھے سوچ کر رویا کرے گا

میرے دھوکے کے چنگل سے تجھے آزاد کرکے
میری ساری خوشیاں تیرے نام کرکے
نہ ذرّہ برابر زیادتی کروں گا
تیرے نام سے میرا نام جدا کرکے

میں قصہ مختصر یہ تمام کروں گا
آساں نہیں ہے پر کوشش کروں گا
تجھے ان تکالیف سے آزاد کرانے
میں خود کو زندہ درگور کروں گا

-


14 JAN 2020 AT 11:21

ہم میں ہی تھا نقص اور ہم ہی تھے دغا باز
ہم جیسوں سے پھر کیوں کوئی تعلق رکھے

-


2 OCT 2019 AT 21:39

In The world full of stars

Try to be someone's Moon ☽

-


29 SEP 2019 AT 9:35

Na hogi Unhe
itni bhi Fursat
Na ان اللہ و انا الیہ
Padhe ge

-


Fetching عماد خان Quotes