Kalaam Rahi  
22 Followers · 3 Following

read more
Joined 21 May 2021


read more
Joined 21 May 2021
16 JAN AT 20:19

با حجاب بھی قیامت ہیں تمہاری ادائیں
جان لے لیتی ہیں ساری کی ساری ادائیں

-


12 JAN AT 12:16

یوں دل میں تازہ ہے کسی کا غم اب بھی
اداس پہلے بھی تھے اداس ہیں ہم اب بھی
دل کو بھاتے ہیں کلام زخموں کے موسم اب بھی
زخم کھاتے کھاتے باقی ہے دم میں دم اب بھی
خاموش ہیں آپ خاموش ہیں ہم اب بھی
رواں ہیں اہلِ فلسطین پہ ظلم و ستم اب بھی
دنیا الحاد سے بھر دی ہے اُس نے پھر بھی
خدا کا خلیفہ کہلاتا ہے ابنِ آدم اب بھی
یوں تو طواف کرتے دکھتے ہیں مسلماں ليكن
مومینوں سے خالی ہے خدا کا حرم اب بھی
تیری آنکھیں تیری ادائیں کیسے بھلا دیں گے
بچھڑ گئے تو کیا ہو پھر بھی محترم اب بھی
محبت سے دوری اپنائی ہے مگر پھر بھی
بڑھتے ہیں بربادی کی طرف قدم اب بھی
-KALAAM RAHI

-


8 JAN AT 10:11

غزل
امن کی بات کرتے ہیں آپ اپنا مفاد دیکھ کر
ورنہ کون خوش ہوا کرتا ہے فساد دیکھ کر
ہنستے ہیں لوگ محبت پہ میرا اعتماد دیکھ کر
آج بہت خوش ہے دنیا ہمیں برباد دیکھ کر
کچھ پل کیلئے بھول جاتے ہیں تجھے پھر
یاد آنے لگتی ہے تیری کوئی یاد دیکھ کر
بکھری تصویر ہے مسلماں دنیا کے آئینے میں
دنیا کی کچھ تصویر بدل جائے تیرا اتحاد دیکھ کر
ہر وقت منتظر رہتے ہیں ہماری ہار دیکھنے کیلئے
کب خوش ہوئے ہیں احباب ہمیں آباد دیکھ کر
سرکشی کا انجام جاننا چاہتے ہیں جناب آپ
سمجھ جائیں گے خود واقعہ قوم عاد دیکھ کر
عام ہم جنس پرستی ہوئی تو یہ حال ہوا دوستوں
کہ شیرین دور بھاگ جاتی ہے اب فرہاد دیکھ کر
دور سے خطرہ بھانپ لیتے ہیں پرندے کلام
پرندے کب ٹھہرے ہیں کہیں صیاد دیکھ کر
- کلام راہی-

-


10 SEP 2023 AT 20:56

سب سے آخر ہم مات کھا گئے
بچنا چاہا تو حالات کھا گئے

-


6 SEP 2023 AT 21:04

تم نے تو الحاد کا پرچم تھاما ہوا ہے
اِس ملک کا قیام تو ڈرامہ ہوا ہے
اِسی سوچ میں پروان چڑھے ہو تم
سو مخالفت کی صف میں کھڑے ہو تم
غداری کی ہے تم نے خدا سے کیے وعدوں سے
آخر یاد تو کرو کیا کیا وہ قیام کے وعدے تھے
کہیں تم عبرت نہ بن جاؤ زمانے کی نگاہوں میں
سو استعمار کی سوچ مٹا دو سبھی کتابوں سے
پھر اپناؤ وہی اصول جن کا وعدہ کیا تھا خدا سے
دنیا سے کہو آؤ! دیکھو! اصل دين الحق کیا ہے
خدا کرے یہ خواب شرمندۂ تعبیر ہو جائے
خدا تیرے اندر قیامِ دیں کی چنگاری بھڑ کائے

-


15 AUG 2023 AT 22:50

گونگے جواب دینے لگے
نابینا بینائی کا حساب دینے لگے
ایسے ان سنے دعوے حاکم کے ہیں

-


9 AUG 2023 AT 14:17

ہائے! دل میں غبار ہے اب تک
شاید تیرا غم برقرار ہے اب تک

-


5 AUG 2023 AT 0:51

تیرے ہونے پر کبھی ہم ناز کیا کرتے تھے
ناراضگی میں بھی پہلے گفتگو کا آغاز کیا کرتے تھے

-


5 AUG 2023 AT 0:43

I'm back guys

-


17 FEB 2023 AT 18:00

ہاں! جانتے ہیں تنہا کر گئے ہو ہمیں
جاتے جاتے چھوڑتے ہو سراغ کس لیے
Haan! Jante hain tanha kr gaye ho humein
Jate jate chodte ho suraag kis liye

-


Fetching Kalaam Rahi Quotes