it's us   (Rabistaaaa)
6 Followers · 4 Following

A thought writer!
Follow me on Instagram!
@Rabistaaa
It's relatable🖤
Joined 21 June 2019


A thought writer!
Follow me on Instagram!
@Rabistaaa
It's relatable🖤
Joined 21 June 2019
30 JUN 2020 AT 19:07

وہ اپنی سوچ میں گم خاموشی سے بیٹھے سامنے لگے درخت کو دیکھ رہی تھی ۔ ہمیشہ کی طرح کمرے میں چاروں طرف اندھیرا تھا ۔ وہ اپنے آنسو ضبط کیے بنا آنکھ جھپکاۓ مسلسل درخت کو دیکھ رہی تھی ۔ اس کے کانوں میں مسلسل ایک ہی بات گونج رہی تھی ۔ be realistic دنیا میں رہ کے دنیا کے حساب سے رہنا پڑتا ہے ۔۔ آنسو حلق میں پھسنے لگے تھے ۔ وہ تنہا کمرے میں بیٹھے خود سے نیم آواز میں چلاتے ہوئے پوچھ رہی تھی ۔ realistic کے چکر میں ہم دوسروں سے جھوٹ بولنے لگے , یا دوسروں کے دھوکوں کو خاموشی سے برداشت کرتے رہیں , یا کسی کے ساتھ ایسا رشتے قائم کریں جس کا اختتام اور انتقام دونوں ہی کسی مطلب کا محتاج ہو ؟ یہ realistic ہے ؟ تو نہیں بننا مجھے ۔۔۔ اس نے خود سے احتجاجاً کہا تھا۔۔۔! سب مجھے ہی کیوں کہتے ہیں کونسی دنیا میں رہتی ہو تم ؟ تمہیں کیا لگتا ہے کوئی تم سے جھوٹ نہیں بولے گا؟ خود سے کیوں نہیں پوچھتے کہ کیسی دنیا میں رہتے ہیں یہ لوگ ؟ انکا دم نہیں گھٹتا؟ میرا گھٹتا ہے ۔۔ آنسو اسکے گالوں پر بہنے لگے تھے ۔ ناجانے کتنی ہی دیر وہ اسی طرح روتے
رہی۔۔
~رابسٹا⁦♥️⁩

-


29 JUN 2020 AT 23:00

یہ جو لوگ کہتے ہیں نا کہ نیک بننا ہےتو مکمل نیک بنو ۔ انکو کیا پتا کہ نیک بننا کتنا مشکل ہے ۔ کچھ لوگ شروع سے ہی نیک ہوتے ہیں ۔ لیکن جو لوگ اپنی خواہشات اپنے نفس کو مار کے نیک بننے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں انکے لیے یہ سب کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے ۔ وہ ویسے ہی اپنا ماضی اپنی خواہشات کو مار کے ایک قدم اللہ کی طرف بڑھاتے ہیں اور پھر یہ لوگ دس باتیں سنا کہ انکو واپس لوٹنے پر مجبور کر دیتے ہیں ۔ کون ہوتے ہیں یہ لوگ کسی کو انکے گناہ یاد دلوانے والے ؟ کیوں یہ لوگ اپنی دقیانوسی باتوں سے انکا جینا محال کرتے ہیں ۔

~رابسٹا⁦♥️⁩

-


29 JUN 2020 AT 14:48

جو بول دوں اپنے حق میں کچھ ۔۔
میں بے ادب,میں بد تمیز , میں بدکلام ۔۔
جو میں سن لو اپنے خلاف کچھ ۔۔
میں کمظرف ,میں قصوروار , میں گناہگار ۔۔
~رابسٹا⁦♥️⁩

-


29 JUN 2020 AT 14:43

رات کو ٹہلنے کے غرض سے وہ باہر گی تھی ۔ مدہم سی ہوا چل رہی تھی وہ سڑک کے کنارے فٹ پاتھ پر موجود سیڑھیوں پر بیٹھ گئی تھی ۔ گاڑیاں تیز رفتار کے ساتھ اپنی منزلوں کی طرف گامزن تھی ۔ وہ کبھی اپنے اطراف میں موجود لوگوں کو دیکھتی جو غالباً اسکی طرح ٹہل کے بیٹھے تھے ۔ اچانک اسکی نظر ایک معزور شخص پر پڑہی جو اپنے پاؤں پر کھڑا بھی نہیں ہوسکتا تھا ہاتھوں کی مدد سے خود کو گھسیٹتا ہوا چل پھر رہا تھا ۔ ایسا نہیں تھا کہ وہ پہلی مرتبہ کسی معزور شخص کو دیکھ رہی تھی ۔ لیکن ناجانے کیوں اسے دیکھنے کے بعد اسے بہت شرمندگی ہوئی ۔ ایک وہ شخص تھا جو مکمل طور پر ٹھیک بھی نہیں تھا پھر بھی خوش تھا اللہ کی رضا میں راضی تھا ۔ ایک وہ تھی جو مکمل طور پر ٹھیک ہونے کے ساتھ ساتھ خوش شکل بھی تھی اور پھر بھی اپنے دل میں ناجانے کون کون سی شکایتوں کے انبار لیے اللہ سے تھوڑا ناراض بیٹھی تھی ۔ اس نے ایک شکل اپنے وجود پر ڈالی اور اسکے منہ سے بے اختیار نکلا اللہ تیرا شکر ہے ۔ مجھے معاف کردے۔۔

کبھی کبھی اللہ انسان کو اس طرح بھی دکھاتا ہے کہ وہ کتنا بڑا ناشکرا اور احسان فراموش ہے۔۔۔
~رابسٹا⁦♥️⁩

-


29 JUN 2020 AT 2:03

وہ جو ایک شخص مجھے بہت پسند ہے ۔۔ نہیں محبت نہیں ہے مجھے اس سے یا شاید ہے ۔۔ مجھے نہیں معلوم میں چاہتی ہوں اسے اپنے پاس رکھو ہمیشہ ۔ اسے دیکھوں اسے چاہوں خود کو ہمیشہ اس کی پاس رکھوں ۔ لیکن پتا ہے وہ شخص عام انسانوں سے مختلف ہے ۔ کہی نا کہی مجھے میرا آئینہ لگتا وہ شخص ۔ وہ جینا چاہتا ہے۔۔ وہ زندگی جو شاید اسکی خود کی منتخب کی ہوئی ہے ۔ وہ کامیابی کی بلندیوں کو چھونا چاہتا ہے اپنا ہر لمحہ ہر پل بھرپور طریقے سے جینا چاہتا ہے ۔ میں کیسے اسے محبت کے دو بول کہے کے اسے قید کرلوں ؟ میں تو چاہتی ہوں وہ کامیاب ہو وہ اپنی زندگی کا ہر لمحہ بھرپور طریقے سے جیے ۔ جیسے اس نے سوچا ہے ۔ جیسے اس نے چاہا ہے ۔ میں اسے پسند کرتی ہوں شاید اس بات کا اعتراف زندگی بھر نا کروں ۔ لیکن میں ہمیشہ اسکے لیے دعاگو رہونگی ۔۔۔!
~رابسٹا⁦♥️⁩

-


27 JUN 2020 AT 14:51

دن بھر کی تھکن کے بعد بستر پر وہ سونے کے غرض سے ہی لیٹی تھی ۔ رات کے غالباً تین بج رہے تھے ۔ کافی سناٹا تھا رات کے آخری پہر ہر جگہ اسکے اردگرد اسکے اندر ہر طرف ایک عجیب سی ویرانیت تھی ۔ آنکھیں بند کرتے ہی ہمیشہ کی طرح ناجانے کیا کیا اسکے ذہن پر سوار ہوگیا اسکا دل زور زور سے دھڑکنے لگا تھا ۔ وہ گھبراہٹ سے اٹھ کے بیٹھ گئی ۔ اب وہ سناٹا وہ ویرانی اسے بے سکون کر رہی تھی جو چند لمحوں پہلے اسے پرسکون کررہی تھی ۔ رات کے آخری پہر وہ ویرانی عجیب طریقے سے اسے ڈرا رہی تھی ۔ ذہن پر سوالوں کا انبار لگا ہوا تھا ۔ وہ اپنے اردگرد دیکھ کے اس طرح ڈر رہی تھی جیسے کوئی ہو جو اسے ڈرا رہا ہو ۔ لیکن کمرے میں محض اسکے کوئی نا تھا ۔ اسکی تنہائی , اسکی ویرانیت کبھی اسکا سکون اور پل بھر میں ہی اسکی جان کا دشمن بن جاتا تھا۔ اور اس رات بھی اسکا سکون اسکی تنہائی اسکی جان کا دشمن بن چکا تھا۔۔!
~رابسٹا⁦♥️⁩

-


26 JUN 2020 AT 17:56

نہیں چھینی کسی شمر نے ہماری چادر ۔۔
اے بنت زہرا
آج کی حوا اپنی ذات میں شمر ہے ۔۔۔!!

~رابسٹا⁦♥️⁩

-


26 JUN 2020 AT 17:51

بس اور کبھی کبھی میرا دل چاہتا ہے اس سے بولوں کے ہاں میں تم سے محبت۔۔ بلکہ بہت محبت کرتی ہوں ۔ میں نہیں جانتی کیوں , کب , اور کیسے لیکن تم مجھے بے حد پسند ہو ۔ تم سے باتیں کرنا , تمہارا انتظار کرنا ,تمہاری تصویریں دیکھنا اور ان میسیجز کو دیکھنا جس میں تم نے مجھ سے اچھے سے بات کی ہو ۔ مجھے اچھا لگتا ہے انہیں بار بار دیکھنا۔ ہاں تمہارے نزدیک تو شاید یہ دیوانگی یا جنون ہوگا ۔ لیکن تم آہستہ آہستہ میرا جنون میری دیوانگی بنتے جارہے ہو ۔ مجھے تم سے محبت نہیں شاید عشق ہوگیا ہے ۔ جس میں مجھے تم ہی چاہیے ہو بس ۔ تم کیوں نہیں سمجھتے میری محبت کو میری دیوانگی کو ؟ کیا ضروری ہے کہ میں کہوں جب ہی تم سمجھو گے ؟ تم کیوں انجان ہو؟یا جان کے بھی انجان بنے رہتے ہو میرےاظہار ے
کے انتظار میں؟ میں نہیں جانتی ۔۔ لیکن کیا تم زندگی سے آنکھ مچولی کھیل کے میرے نہیں ہوسکتے ؟ میں تم سے وعدہ کرتی ہوں کہ آسمان میں موجود ان گِنت ستاروں کی مانند میں تم محبت کرونگی ۔ جسکا حساب تم تمام عمر نہیں کرسکو گے ۔۔!

~رابسٹا⁦♥️⁩

-


23 JUN 2020 AT 0:19

وہ دن دور نہیں جب ہمیں اس بات کا اندازہ ہو جاۓ گا کہ ہمارا رب کتنا طاقتور ہے جس نے ہمارا ایک گنہونا چہرہ دنیا سے چھپایا ہوا ہے ۔ وہ چاہے تو کیا نہیں ممکن ؟ وہ چاہتا تو ہمیں دنیا میں ذلیل و رسوا بھی تو کرسکتا تھا ۔ وہ چاہتا تو لوگوں کے سامنے ہمارے عیب ظاہر بھی تو کرسکتا تھا۔ اسکے لیے کچھ ناممکن ہے ؟ نہیں ! لیکن اس نے محض ہمیں اپنی رحمت کی چادر میں چھپائے رکھا ۔ اس نے نا ہی ہمارے عیب ہمارے چہروں پر ظاہر کیے اور نا ہی دنیا کے سامنے ہمیں ذلیل و رسواء کیا ۔ اور ہم سے بدلے میں کیا مانگا ؟ اس کی کتاب پر پختہ ایمان اور بس ! اور ہم کیا کرتے ہیں نا خود ایمان لاتے ہیں اور نا ہی لانے والے کو سکون سے رہنے دیتے ہیں ۔۔ تو دور نہیں وہ دن جب وہ ہمیں بتادے گا کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے اس دن ہمیں خوف آۓ گا خود سے اپنے تمام کیے ہوئے گناہوں سے اس دن ہمیں پتا لگ جائے گی ہماری اوقات مٹی کے علاؤہ کچھ بھی نہیں۔۔!
~رابسٹا

-


20 JUN 2020 AT 22:56

حجاب میں لپٹا چہرہ ہمیشہ کی طرح اس کی شخصیت کو لوگوں میں سب مختلف رکھتا ہے ۔ وہ دور جدید کی صوفی گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی حدودوں سے خوب واقف تھی ۔ وہ اپنے صوفیانہ رنگوں سے محفلوں کو ایسے رنگتی تھی کہ لوگ اسکے مدح ہوجاتے ہیں ۔ پر اخلاق , باوقار ہونے کے ساتھ ساتھ اسکی ملنساری لوگوں کا دل جیت لیا کرتی ہے ۔ اسٹیج کو جب بھی وہ کسی کلام کی نظر کرتی ہے تو پورا کمرہ Rockstar کے نام سے گونج اٹھتا ہے ۔ اور آج دنیا اسے " حبا عاصم خان " کے نام سے جانتی ہے ۔
~رابسٹا

-


Fetching it's us Quotes