jise kise ne khola nhi...
jisne Khola usne padha nhi...
jisne padha usn... read more
کچھ دوست بہت وفا شناس ہوتے ہے 💖
دور رہ کر بھی بہت پاس ہوتے ہیں🤗
ایسے دوست ہی بہت خاص ہوتے ہے😍-
سوشل میڈیا پر ہر دوسرا شخص آپکو یہ سیکھاتا نظر آئے گا کہ ڈالر کیسے کمانے ہیں.
لیکن کبھی کسی نے یہ نہیں اعلان لگایا یہ انسان کو انسانیت سکھائی جائے.
اسوقت ہمارے معاشرے میں نفسا نفسی کا عالم ہے ہم سب یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح میں مال و دولت میں دوسرے سے آگے بڑھ جاؤں افسوس تو اس بات پر ہے کہ یہ سوچ امت مسلمہ کے نوجوانوں کی بن چکی ہے آج ہم آخرت کو موت کو بھول چکے ہیں یاد ہے تو بس اتنا یاد ہے کہ کیسے کما کر مال جمع کرنا ہے کیسے کسی کو چونا لگا کر اس سے پیسے نکالنے ہیں.
افسوس ہوتا ہے اس زندگی پر جس کے پاس دین کے لئے وقت نا ہو اور سوشل میڈیا پر گھنٹوں لغویات میں ضائع ہوتے ہوں اس قوم کا اس سے بدتر حال ہونا چاہیے یہ تو ابھی کم ہے.
آج ہم سب کچھ حکمرانوں پر تھوپ کر خود کو آزاد کر لیتے ہیں لیکن اللہ تعالٰی کی عدالت بڑی نرالی ہو گی خدارا ڈالر کمانے کے ساتھ ساتھ تھوڑا سا آخرت و موت کو بھی سوچ لیا کریں شاید کہ ہم انسان بن جائیں.
#تقی_اسلامک_انسٹیٹیوٹ-
17 رمضان یوم الفرقان (جنگِ بدر)
سترہ رمضان حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے والا عظیم دن ہے. جس پر غزوہ بدر واقع ہوا اور ۳۱۳ بے سروسامان درویش خدامست کے ہاتھوں اللہ رب العالمین نے ۱۰۰۰ مسلح اور مغرور کفار اور اللہ کے دشمنوں کو رسوا کن شکست سے دوچار کیا. الحمد للہ!
مقام عبرت:
اہل حق کو مطمئن رہ کر حزب الشیطان کو عبرت حاصل کرنا چاہئے.......حق ضرور غالب ہوکے رہے گا اور باطل مضمحل ہوکر ختم ہوجائے گا.ان شاء اللہ تعالیٰ-
مدحتِ یارِ پیمبر کو سعادت سمجھوں
میں ابوبکر پہ لکھنے کو عبادت سمجھوں
والدِ عائشہ امت کے امامِ برحق
اِس عقیدے کی عقیدت کو عنایت سمجھوں
جس کے سینے میں ابوبکر کی محبت ہے
ایسے انسان کو میں قابلِ عزت سمجھوں
عرشِ اعظم تا فرش سب کو محبت جن سے
ان کی تعریف کو رحمان کی رحمت سمجھوں
جس مبلّغ کو ہے توفیقِ بیانِ صدیق
اس مبلّغ کا عمل دین کی دعوت سمجھوں
شہہِ ابرار کے ساتھی پہ منقبت لکھنا
بنتِ اسلم شہہِ ابرار کی عظمت سمجھوں
✍🏻 ازقلم:بنتِ اسلم-
حشر تک جلتا ہے نیکی کا چراغ!!!
"خیر" کے سبب دُنیا بھی لگتی ہے باغ!!!
-