دعائیں یاد تھیں جتنی وہ ساری پھونک لی خود پر وظائف جو بھی آتے تھے وہ سارے پڑھ لئے میں نے مگر پھر بھی میرے دل میں سکوں داخل نہیں ہوتا ! تمہیں ہجرت ہی کرنی تھی تو کچھ میرا بھی کر جاتے کسی کو توڑ کر ! سنتے ہیں کچھ حاصل نہیں ہوتا ! کسی کے چھوڑ جانے سے کسی کی جان جائے تو مجھے فتوی یہ لینا ہے کیا وہ قاتل نہیں ہوتا ؟
Shab e hijr wo dum_ba_dum yaad aaye... Bohot yaad aakr bhi kam yaad aaye... Adu pr unko pehle karam yaad aaye... Sitam aazmane ko hum yaad aaye... Ek aisa bhi guzra hai zamana hum par... Na tum yaad aaye na hum yaad aaye... Humi wo haris wafa hai ke jinko... Tere sitam bhi hume karam yaad aaye... Haris aaj tanha chaman me gaye the... Bohot unke nakshe kadam yaad aaye...
ہے حقیقت عذاب رہنے دو ٹوٹ جائے گا خواب رہنے دو کب سزاوار ہوں عنایت کا یوں ہی زیرِ عتاب رہنے دو تم جلا دو کتابِ ہستی کو اک محبت کا باب رہنے دو بے خودی میں سوال کر بیٹھا چپ رہو، لاجواب رہنے دو یا اتارو زمیں پہ چاند کوئی یا انہیں بے نقاب رہنے دو لوگ رکھے ہیں اب نظر ہم پر فرشتو تم حساب رہنے دو دیکھ بیٹھے ہیں پارساؤں کو ہم کو یونہی خراب رہنے دو مر نہ جائیں سکون کے مارے دل میں کچھ اضطراب رہنے دو دل، جگر، جان آپ ہیں حارث سب ہیں باتیں جناب رہنے دو