آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارے بہترین سردار وہ ہیں جن سے تم محبت کرتے ہو اور وہ تم سے محبت کرتے ہیں۔ تم ان کے لئے دعا کرتے ہو اور وہ تمہارے لئے دعا کرتے ہیں۔
(مسلم ـکتاب الامارۃ)-
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کو تلقین فرماتے کہ افطاری میں جلدی اور سحری میں تاخیر کرو۔
(ترمذی)
"Hazrat Muhammad (saw) sahaba ko talqeen farmate k Aftari main jaldi or Sahri main taakhir karo"
(Tirmidhi)
Majlis Atfalul Ahmadiyya Cuttack, Odisha-
"روزہ اتنا ہی نہیں کہ اس میں انسان بھوکا پیاسا رہتا ہے بلکہ ۔۔۔۔۔ انسانی فطرت میں ہے کہ جس قدر کم کھاتا ہے اسی قدر تزکیہ نفس ہوتا ہے اور کشفی قوتیں بڑھتی ہیں۔خدا کا منشاء اس سے یہ ہے کہ ایک غذا کو کم کرو اور دوسری کو بڑھاؤ۔"
(ملفوظات جلد پنجم ص ۱۰۲)
Majlis Ansarullah Cuttack Odisha-
دعا کی تازہ تحریک
’’جیسا کہ میں ہمیشہ تحریک کررہا ہوں آج کل دنیا کے حالات کے لئے دعائیں کرتے رہیں ان میں کمی نہ کریں۔ خاص طور پر یہ دعا کریں کہ دنیا اپنے پیدا کرنے والے کو پہچاننے لگے۔ یہی ایک حل ہے دنیا کو تباہی سے بچانے کا۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور ہماری دعائیں بھی قبول فرمائے۔‘‘
(خطبہ جمعہ 18 مارچ 2022ء)
-
ଗଣତନ୍ତ୍ର ଦିବସ ର ହାର୍ଦିକ ଅଭିନନ୍ଦନ
ଇସଲାମର ଶିକ୍ଷା ଅନୁଯାୟୀ ସବୁ ପ୍ରକାର ପ୍ରତିକୂଳ ବାଧାବିଘ୍ନର ମୁକାବିଲା କରି ଓ ସନ୍ଦେହମୁକ୍ତ ହୋଇ ପ୍ରତିଶ୍ରୁତି ପୂରଣ କରିବା ଏବଂ ପ୍ରତ୍ୟେକ ସ୍ତରରେ ସାମ୍ବିଧାନିକ ଚୁକ୍ତି ଅନୁସାରେ କର୍ତ୍ତବ୍ୟ ପାଳନ କରିବା ପାଇଁ ଅଙ୍ଗୀକାରବଦ୍ଧ ହେବା । ଏହା ହିଁ ବିଶ୍ଵସନୀୟତାର ପ୍ରକୃତ ତାତ୍ପର୍ଯ୍ୟ । (ମିର୍ଜା ମସରୁର୍ ଅହମଦ)
ଅହମଦିଆ ମୁସଲିମ ପରିବାର କଟକ, ଓଡ଼ିଶା-
Iqtebas of the Day
’’پس خود نیک بنو اور اپنی اولاد کے لیے ایک عمدہ نمونہ نیکی اور تقویٰ کا ہو جاؤاور اُس کو متقی اور دیندار بنانے کی سعی اور دعا کرو۔ جس قدر کوشش تم اُن کے لیے مال جمع کرنے کی کرتے ہواُسی قدر کوشش اِس امر میں کرو- ‘‘
(ملفوظات جلد 4صفحہ 444)
Nayi Nasal ki Tarbiyat
Ahmadiyya Muslim Jama'at Cuttack
-
Iqtebas of the Day
"بچوں کو ڈراؤنی کہا نیا ں نہیں سنا نی چا ہئیں۔اِس سے اُن میں بزدلی پیدا ہو جا تی ہے اور ایسے انسان بڑے ہو کر بہادری کے کام نہیں کر سکتے۔اگر بچہ میں بُزدلی پیدا ہو جا ئے تو اُسے بہادری کی کہا نیاں سُنانی چا ہئیں۔اور بہادر لڑ کوں کے ساتھ کھلا نا چا ہیے۔"
(انوار العلوم جلد ۹ صفحہ ۲۰۴)
Nayi Nasal ki Tarbiyat
Ahmadiyya Muslim Jama'at Cuttack-
Iqtebas of the Day
"بچہ سے زیادہ پیار بھی نہیں کرنا چاہیے۔زیادہ چومنے چا ٹنے کی عادت سے بہت سی برا ئیاں بچہ میں پیدا ہو جا تی ہیں۔جس مجلس میں وہ جا تا ہے اس کی خواہش ہو تی ہے کہ لوگ پیار کریں۔اس سے اس میں اخلاقی کمزوریاں پیدا ہو جا تی ہیں۔"
(انوار العلوم جلد ۹ صفحہ ۲۰۴)
Nayi Nasal ki Tarbiyat
Ahmadiyya Muslim Jama'at Cuttack-
Iqtebas of the Day
"یاد رکھیں اللہ تعالیٰ کے ایک حکم سے دوری بہت سے حکموں سے دوری کی طرف لے جاتی ہے۔ پس اگر اگلی نسلوں کی تربیت کرنی ہے تو اللہ تعالیٰ کے تمام احکامات پر سنجیدگی سے چلنے کی ضرورت ہے۔ اپنی نسلوں کی تربیت کے لئے اپنی دعاؤں کو قبول کروانا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ کے احکامات پر چلنے کی ضرورت ہے۔"
(خطاب بر موقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ۴ اگست ۲۰۱۸)
Nayi Nasal ki Tarbiyat
Ahmadiyya Muslim Jama'at Cuttack-
Iqtebas of the Day
"اسی طرح تربیت کا ایک پہلو یہ بھی سامنے رکھنا چاہئے کہ بچوں کی کوئی کمزوری یا غلطی دیکھ کر لوگوں کے سامنے انہیں سرزنش نہ کریں۔ انہیں اونچی آواز میں نہ کہیں بلکہ پیار سے وہاں ٹوک دیں اور بعد میں اچھی طرح سمجھا دیں۔ ان کی عزت قائم کریں۔ لیکن بعض لوگ بالکل ہی روک ٹوک نہیں کرتے۔ بچے کو اپنی غلطی کا احساس ضرور دلانا چاہئے۔"
( خطاب بر موقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ۴ اگست ۲۰۱۸)
Nayi Nasal ki Tarbiyat
Ahmadiyya Muslim Jama'at Cuttack-