وَعَنْ أَنَس قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا كَانَ الْفُحْشُ فِي شَيْءٍ إِلَّا شَانَهُ وَمَا كَانَ الْحَيَاءُ فِي شيءٍ إِلا زانَهُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِي.
حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ فحش گوئی جس چیز میں ہو ، وہ اسے معیوب بنا دیتی ہے اور حیا جس چیز میں ہو وہ اسے مزین کر دیتا ہے ۔‘‘
Mishkat ul Masabeeh Hadees # 4854 ، رواہ الترمذی ۔-
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَلَّهُ أَشَدُّ فَرَحًا بِتَوْبَةِ أَحَدِكُمْ مِنْ أَحَدِكُمْ بِضَالَّتِهِ إِذَا وَجَدَهَا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ یقینا تم میں سے کسی کے توبہ کرنے پر اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا تم میں سے کوئی شخص اپنی گم شدہ سواری ( واپس ) پا کر خوش ہوتا ہے ۔
#6953صحیح البخاری
-
جب اپنے مان نہیں رکھتے،
جب اپنے ساتھ نہیں دیتے،
میں تو خاموش ہو جاتی ہوں ،
پر شور بہت ہوتا ہے دل میں۔۔!!!
جب جانبدار سوچوں پر،
بے انصافی ہوتی ہے ،
میں تو خاموش ہو جاتی ہوں ،
پر شور بہت ہوتا ہے دل میں ۔۔!!!
جب اپنوں کی عدالت میں،
مجرم مجھکو ٹہراتے ہیں،
میں تو خاموش ہو جاتی ہوں اکثر،
پر شور بہت ہوتا ہے دل میں۔۔!!!-
Time passes... but sometimes it makes us laugh ..sometimes it makes us cry.. and sometimes it teaches us the priceless lessons of life...⌛
-
مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَلْتَقِيَانِ، فَيَتَصَافَحَانِ، إِلَّا غُفِرَ لَهُمَا قَبْلَ أَنْ يَفْتَرِقَا .
جب دو مسلمان آپس میں ملتے اور دونوں ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہیں تو ان دونوں کے ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے سے پہلے ہی ان کی مغفرت ہو جاتی ہے ۔
Sunnan e Abu Dawood # 5212
-
عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْمُؤْمِنُ مِرْآةُ الْمُؤْمِنِ وَالْمُؤْمِنُ أَخُو الْمُؤْمِنِ يَكُفُّ عَلَيْهِ ضَيْعَتَهُ وَيَحُوطُهُ مِنْ وَرَائِهِ .
The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said:
"The believer is the believer's mirror, and the believer is the believer's brother who guards him against loss and protects him when he is absent."
Sunnan e Abu Dawood # 4918
-
RAMZAN GOALS♥️♥️
💠Quran with translation.
💠One surah with tafseer.
💠 Supplications learning.
💠 Charity and helping.-
Sahih Bukhari Hadees # 16
"تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس میں یہ پیدا ہو جائیں اس نے ایمان کی مٹھاس کو پا لیا۔"
⬅️اول یہ کہ اللہ اور اس کا رسول اس کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب بن جائیں
⬅️ دوسرے یہ کہ وہ کسی انسان سے محض اللہ کی رضا کے لیے محبت رکھے
⬅️تیسرے یہ کہ وہ کفر میں واپس لوٹنے کو ایسا برا جانے جیسا کہ آگ میں ڈالے جانے کو برا جانتا ہے۔
-
أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ ، وَقِتَالُهُ كُفْرٌ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان کو گالی دینے سے آدمی فاسق ہو جاتا ہے اور مسلمان سے لڑنا کفر ہے۔
Sahih Bukhari Hadees # 48-
رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : كُلُّ أُمَّتِي يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ أَبَى ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَنْ يَأْبَى ؟ ، قَالَ : مَنْ أَطَاعَنِي دَخَلَ الْجَنَّةَ ، وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ أَبَى .
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ساری امت جنت میں جائے گی سوائے ان کے جنہوں نے انکار کیا۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! انکار کون کرے گا؟ فرمایا ”جو میری اطاعت کرے گا وہ جنت میں داخل ہو گا اور جو میری نافرمانی کرے گا اس نے انکار کیا۔“
#7280صحیح البخاری-