خاموشی بہترین جواب ہوتا ہے
-
Follow none but learn from everyone.
Kabhi kabhi kisi ki madad ni chahye hoti hey balky Sath chahye hota hy
-
آپ میں دم ہونا چاہیے
آپکی باتوں میں دم ہونا چاہیے آپکے کردار میں دم ہونا چاہیے آگے پیچھے دائیں بائیں جن باتوں میں الجھ کر مایوس ہورہے ہیں اسکی کوئی اہمیت نہیں ہے-
اگر اپنے کام میں مستقل مزاجی چاہتے ہیں تو
اپنے موڈ (مزاج) کو اپنے کام سے الگ کردیں-
اپنے لیے اچھے اور مثبت الفاظ کا انتخاب کریں کیونکہ
جو آپ کہتے یا مانتے ہیں وہ ایک دن آپ بن جاتے ہیں-
جس چیز کو بھی آپ بدلنا چاہتے ہیں
اس چیز کو لکھ کر ایسی جگہ لگا دیں
جہاں آپکی نظر پڑتی رہے اور آپ پرجوش رہیں-
خود سے ہی سوال و جواب کرنے کی عادت اپنا لیں
آپ اپنے مسائل کا حل ڈھونڈنے کے قابل ہوجائیں گے-
جس بات کو آپ نے حقیقت مان لیا ہے
شاید اسکا کوئی وجود ہی نا ہو اور آپ
خواہ مخواہ خود کو اذیت دے رہے ہوں-
اگر آپ خود کو تلاش کرنا چاہتے ہیں تو
پہلے ان سوالوں کے جواب ضرور تلاش کرنا جو
آپکو آپکے مقصد سے ہٹانے کیلیے الجھا کے رکھتے ہیں-