90 فیصد عورتیں اور مرد والدین سے دعا نہیں لے سکتے مگر ہر پیر فقیر سے دعا کرواتے پھرتے ہیں ہماری ناکامی کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم بھول چکے ہیں کہ والدین سے بڑا پیر کوئی نہیں ہوتا
-
جب کوئی آپ سے آپ کا مسلک پوچھتا ہے تو در حقیقت وہ یہ طے کرنا چاہتا ہے کہ آپ سے محبت کرنی ہے یا نفرت۔
-
جب کوئی آپ سے آپ کا مسلک پوچھتا ہے تو در حقیقت وہ یہ طے کرنا چاہتا ہے کہ آپ سے محبت کرتی ہے یا نفرت
-
گھر کا بڑا بیٹا اکثر بیوقوف ہوتا ہے چھوٹوں کا بھلا کرتے کرتے اپنا سب کچھ گنوا بیٹھتا ہے۔
-
انا ہماری! ہمیں پتا ہے۔
بری بیماری؟ ہمیں پتا ہے۔
تمھارے منہ سے وفا کی باتیں۔؟
وفا تمھاری ہمیں پتا ہے۔
میاں یہ شہرِ منافقاں ہے۔
یہاں کی یاری ہمیں پتا ہے۔
جو بات اب تو بتا رہا ہے۔
وہ بات ساری ہمیں پتا ہے۔
ارے تو اپنی تو چال چل لے۔
ہماری باری ہمیں پتا ہے۔-
ہم ایسے معاشرہ میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں ہمارا قومی ترانہ فارسی، قانون انگریزی، زبان اردو، مذہب عربی، ڈرامے ترکی، فلمیں ہندوستانی اورخواہشات یورپی ہیں
-
انسان غم کی گرفت سے کبھی نکل ہی نہیں سکتا، خوشی محض تھکان اتارنے کا وقفہ ہے اور کچھ بھی نہیں۔
-
ہم ایسی قوم ہیں کہ جن کا ماننا ہے کہ بیٹیاں رحمت اور عورت فتنہ ہے۔
-
جو عبادتیں ہمیں بدل نہیں سکیں، انہی عبادتوں سے ہم جنت جائیں گے۔! ہے نہ حیرت کی بات۔؟
-
ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کو دسمبر میں محبوب ہی کیوں یاد آنے لگتا ہے
"ماں" کی گود کیوں یاد نہیں آتی
جو دسمبر کے مہینے میں خود تو گیلی جگہ پے سوتی رہی اور تمہیں خشک اور گرم جگہ سلاتی رہی۔-