مجھے دنیا کے رواج کے مطابق تعلقات نبھانے نہیں آتے
فضول قسم کی Wishes نہیں کر سکتا
میں ہر میسیج کا Formality رپلائی نہیں کر سکتا
میں حد سے زیادہ آنا جانا اٹھنا بیٹھنا نہیں کر سکتا
لیکن میں Emotions خالص رکھتا ہوں تعلقات مختصر ہی سہی مگر منافقت سے پاک رکھتا ہیں-
میرے بعد میری کہانی پڑھی جائیگی اور میری زندگی پر افسوس ہوگا۔
-
ڈپریشن یہ نہیں کہ آپ خاموش ہوکر ایک طرف بیٹھ جائیں یہ اداسی ہے۔!
ڈپریشن یہ نہیں کہ آپ کا کوئی کام کرنے کو دل نہ چاہے یہ بیزاری ہے۔!
ڈپریشن یہ نہیں کہ آپ کہتے رہیں میں عجیب حالات میں ہوں یہ کشمکش ہے۔۔۔!
ڈپریشن صرف یہ ہے کہ آپ اندرونی حالت چھپاتے ہوئے بے تکان، بلا جواز ہنستے رہیں اتنا ہنسیں اتنا ہنسیں کے آپ کی آنکھوں کے کنارے بھیگ جائیں اور آپ ہنستے ہنستے انتہائی خاموشی و غیر محسوس انداز سے آنکھوں کے بھیگے کنارے صاف کرلیں آس پاس آپ کے ساتھ ہنسنے والوں کو خبر بھی نہ ہو کہ انگلیوں کے پوروں نے نمکین پانی صاف کرتے ہوئے کس غم، کس تکلیف، کس درد اور کس پریشانی کو نرمی، شفقت، صبر شکر و ہمت کی تلقین کی ہے-
کس طرح کہیں تجھ سے۔
تیرے روٹھ جانے سے۔
ہم دکھوں کے ماروں پر۔
دو ٹکے کے لوگوں نے۔
انگلیاں اٹھائی ہیں۔-
چلو بادِ بہاری جا رہی ہے۔
پیا جی کی سواری جا رہی ہے۔
جو ان روزوں میرا غم ہے وہ یہ ہے۔
کہ غم سے بردباری جا رہی ہے۔-
کالا رنگ سوگ کی علامت ہے، اس رنگ کو پسند کرنے والے کسی قدر پر اسرار ہوتے ہیں۔ بڑے مشکل پسند اور چالاک ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ آپ کے متعلق تو ہر بات جان جائیں گے لیکن اپنے بارے میں کچھ نہیں بتائیں گے۔ ایسے لوگ کھوج لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن یاد رکھیے گا ایسے لوگوں میں سکون نام کی کوئی چیز نہیں پائی جاتی لیکن لوگوں پر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ بہت پر سکون ہیں۔
-
دنیا آپ پر ہر طرف سے جھپٹے گی یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ نشان عبرت بنتے ہیں یا نشان عظمت۔
-
نیوٹن کا قانون ہے کہ ہر عمل کا ایک رد عمل ہوتا ہے اسی کی مخالف سمت میں اسی طرح آپ کسی کو جتنی عزت دیں گے اتنی ملے گی اور اگر کسی کو حقیر جانیں گے تو وہ بھی آپ کی قدر کرنا چھوڑ دے گا، زندگی بہت مختصر ہے اس میں آسانیاں اور محبتیں تقسیم کریں پتہ نہیں کب کہاں سانسوں کی تار ٹوٹ جائے،
اللّه ہم سب کو آسانیاں، محبتیں، خلوص بانٹنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرماے-
دنیا میں مَری ہوئی محبت سے زیاد٥ مُرد٥ اور کوئی چیز نہیں ہوتی... اور اس سے بھی زیاد٥ مَرے ہوئے و٥ لوگ ہوتے ہیں، جو اس مُرد٥ محبت کا جناز٥ اپنے وجود کے اندر دفنائے زند٥ لوگوں کے درمیان چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے ہیں...
-