اے اللّٰہ تو ہمیں اپنے بے پناہ محبت اور لاڈ پیار سے غلط فائدہ اٹھانے, گناہوں پے چھوٹ اور ڈھیل کے باوجود مسلسل نافرمانی, اور اپنی نعمتوں کے بیجا استعمال سے بچا۔
آمین ثم آمین یارب العالمین🤲
Written ✍️-
کبھی کبھی مجھے یہ دنیا بھی پل صراط جیسی لگتی ہے . اگر ہم آزمائشوں کا ڈٹ کے بہادری سے مقابلہ کریں اور مصائب و مشکلات پے ہمت سے صبر کریں ، اپنے لڑکھڑاتے قدموں پے قابو پالیں ، اور خود گند اور برائی کے دلدل میں گرنے سے بچ جائیں تو پل کے پار جنت ہمارا مقدر . وہی اگر ہم لڑکھڑا گئے، ہم نے خود کو سنبھالا نہیں اور گر گئے،
تو جہنم ہماری منزل ہے .
Written ✍️-
اللَّهُمَّ أَصْلِحْ قَلْبِی
اے اللہ میرے دل کی اصلاح کر دے۔
Oh ALLAH , fix my heart
-
"اللّٰھم جعل فی قلبی نوراً''
اے اللہ! میرے دل میں نور ڈال دے ''-
یا اللّٰہ مجھے تھام لے
میں لڑکھڑا رہی ہوں ، مجھے گرنے سے بہت ڈر لگتا ۔
یا رب ، میرا پھر سے اٹھ کھڑا ہونا میرے لئے کافی مشکل ہوگا ۔
Written ✍️-
سبحان اللہ
اللہ سبحانہ وتعالیٰ تمام مخلوقات کا بہترین خالق ہے۔
ALLAH Subhanahu Wa ta'ala is the best creator of all creatures۔
Written ✍️
-
کچھ مصیبتیں اور پریشانیاں ہم پے ہمارے ایمان کے معیار اور صبر کے پیمانے کو ماپنے کیلئے آتی ہیں تو وہی بعض اوقات اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہمیں یعنی اپنے پیارے بندوں کو باجود ہماری نافرمانیوں کے پریشانیوں و مصیبتوں میں مبتلا کر کے توبہ کرنے کا موقع دیتا ہے جس سے دنیا میں ہی ہمارے گناہ دھل جاتے یا یوں کہیں تو بہتر ہوگا کہ بعض مصائب و تکالیف اللہ سبحانہ وتعالی کی طرف سے ہمارے لئے ریمائنڈرز ہوتے ہیں۔
Written ✍️-