وہ اک عام سا لڑکا ہے۔۔
نہ کوئی عاشقوں سی عادتیں اس کی۔۔
نہ کوئی آوارگی، دیوانہ پن موجود ہے اس میں۔۔
بہت سادہ سے اس کے رنگ ہیں۔۔
بہت عام سے اس کے ڈھنگ ہیں۔۔
مگر وہ عام سی عادتوں کا۔۔
بہت ہی عام سا لڑکا۔۔
کبھی جب بولتا ہے تو۔۔
زمینیں رقص کرتی ہیں۔۔
سماں کچھ اور ہوتا ہے۔۔
وہ جب بھی دیکھتا ہے تو۔۔
محبت اپنی قسمت پر۔۔
بہت ہی رشک کرتی ہے۔۔
مگر وہ عام سا لڑکا۔۔
بہت ہی عام سا لڑکا۔۔
کبھی جو ساتھ چل دے تو۔۔
لگے دنیا ہے مٹھی میں۔۔
وہ ایک عام سا لڑکا۔۔
دل خاص رکھتا ہے ۔۔
میرا احساس رکھتا ہے ۔۔
❤- Syeda Midhat
17 APR 2019 AT 1:41