Areefa Naaz   (Areefa naaz)
142 Followers · 8 Following

read more
Joined 15 August 2019


read more
Joined 15 August 2019
21 FEB AT 22:30

اس دل پہ جو قرب گزرتا ہے گزر جائے گا
پیمانہ صبر جو ہے تھوڑا اور بھر جائے گا

ابھی تو لہو ہے جو بہہ رہا ہے رگِ جاں میں
ابھی تو زہر ہے جو سینے میں اتر جائے گا

زندگی نے بھی کیا خوب سبق سکھایا ہے
اج جو ہامی ہے تمھارا ،کل ہی مکر جائے گا

ایک سجدہ خالص محبت کا کر کے دیکھو
بگڑتا ہوا مقدّر لمحوں میں سنور جائے گا

زمانے کے تعاقب میں بھٹکتی دید کیا جانے
اک دھؤاں ہے جو آنکھوں میں بھر جائے گا

یہ جھوٹے فسانے ڈھیروں بہانے آخر کبتک
چاہ رکھنے والا تو ہر حد سے گزر جائے گا

فرعون سی بغاوت کی تو غرق کئے جاؤگے
کہ موسیٰ تو بحرِ احمر سے بھی گزر جائے گا

-


21 JAN AT 23:03

***غزل***

بہار رتوں کے موسموں کی ذرا سی ترجمانی کیجئے!
قیام لمحوں کی حسرتوں پر ذرا سی مہربانی کیجئے!

یہ جلوے تیری تجلّی کے کوئی خاکسار پائے کیسے
اس خاکِ فانی کو بھی مولا ذرا سی نورانی کیجئے!

سیاحی کے دامن میں، جب چھپ چکا ہے عالم سارا
حسین خلوتوں میں ہم سے ذرا سی ہمکلامی کیجئے!

بیتے کچھ الم جاناں کھا گئے سب شوخیاں ہماری
قلبِ ناداں کہ کہتا ہی رہا ذرا سی نادانی کیجئے!

یہ سفرِ حیاتِ فانی اپنے اختتام کو پہنچا جاتا ہے
منزلِ آخیر کے لئے بھی "ناز" ذرا سی یاد دہانی کیجئے!

-


7 DEC 2023 AT 8:49

اب کیا ہی لطف ہمیں دورانِ مسافری کا ہے
جب کاروان ہی یہاں سب کا سب لٹ گیا ہے

یہ نم نگاہیں، سرد آہیں، روح سے لپیٹی بلائیں
گویا ہجر کسی کا متاعِ جاں سے چمٹ گیا ہے

سانس ہے کہ اکھڑتے اکھڑتے پھر سمبھل جائے
یہاں سلسلہِ فنا و بقا درمیان میں اٹک گیا ہے

ایسا بھی کیا باقی رہا تھا جو وہ آ ہی نہ سکے
دشواری تھی جسسے راہ کا ہر کاٹا ہٹ گیا ہے

پہر سے ایک حسرت دل میں سر اٹھائے کیسے
ہائے نظرِ بے شوق کہ "ناز" کلیجہ ہی کٹ گیا ہے




-


13 SEP 2023 AT 8:44

ज़िन्दगी ने जब जब मुझको सताया
क़रीब अपने बस तुझको ही पाया।

मेरी खल्वतों में बस ज़िक्र तेरा,,,
मेरी उल्फतों का तू ही सरमाया।

रूह को मेरी सैराब कर दे,,,,
बख़्श दे मुझको मेरे खुदाया।

ज़ुल्मतों से मुझको निजात दे
उठा ले मुझ से दुखों का साया।

रहबरी में तेरी हर राह चलूँ मैं
नूर ही नूर तेरा हर ग़ाम पाया।

एक तेरे सिवा है कौन मेरा,,
सब हाल ए दिल तुझे सुनाया।

तारीकियों को मेरी रंगीन किया
फ़क़त तेरी याद ने मेरे खुदाया।



-


31 AUG 2023 AT 20:12

******* فریــاد ******

مجھے تھام لے مجھے رآم کر
میری وہــشتوں کو تمام کر

تیری رحمتیں تیری برکتیں
میرے جسم و جاں در و بام کر

تیرا قرب جو نہ دے سکیں
ان خواہشــــوں کو خام کر

روح کو میری سیراب کردے
اس عشق کو عشق مدام کر

میری خلوتوں کو نہ مخل کرے
غمِ دہر کو مجھ پہ حرام کر

دل میرا کہ مثلِ قندیل کے ہو
اس کو روشن تو سرِ شام کر

تیرے در کی بس میں ہو رہوں
نفسِ ناز کو بس اپنا غلام کر


-


13 AUG 2023 AT 20:06

.....غزل......

اک تری کیا مجھ پر عنایت ہوئی
سارے غموں سے مری زمانت ہوئی

ہر رنگ کہ مجھ میں سمانے لگا
زندگی تھی رنگین حکایت ہوئی

تری یاد سے غافل تھے رات و دن
ایک عرصے تک خود سے شکایت ہوئی

اک قیمتی اثاثہ کہ ہم لٹا بیٹھے
ہائے یہ کیسی ہم سے خیانت ہوئی

اس دل کے تاریک ٹھکانوں میں یارب
محسوس ایماں کی حرارت ہوئی

زندگی جو کُٹھن لمحوں کی جد میں تھی
روشنیوں کی آس کو وراثت ہوئی

ترک کرکے ساری آرزوئیں گویا
بس عبادت عبادت عبادت ہوئی

-


13 JUN 2023 AT 21:11

زندگی نے کچھ چھین لیا ہے کوئی بہت عزیز تو غم کریں بے شک کریں.... پیارے نبی بھی روئے تھے تڑپے تھے جب آپکی محبوب بیوی فوت ہوئی تھیں جب آپکے چچا تکلیف میں تھے جب آپکی پیاری بیٹیوں کو شہید کر دیا گیا تھا اس وقت اپکو شدید غم کا سامنا تھا مگر انکا غم وقتی تھا.... وہ مایوس نہیں ہوئے اپنے اللہ پر توکّل رکھا صبر کیا.... کوشش کریں کہ اپکا غم بھی مایوسی اور کفر میں نہ ڈھلنے پائے دل تڑپ رہا ہے تو رو لیں مگر زبان کو شکوے سے پاک رکھیں کہ ہمارے ساتھ ایسا کیوں ہوا، آخر ہم ہی کیوں آزمائے گئے... یقین رکھیں کہ یہ وقتی آزمائش آپکے مقدّر میں لکھی ہی اس لئے گئی ہے کہ اپ چن لئے گئے ہیں اپنے رب کی قربت کا اعجاز پانے کے لئے... یہ جو کچھ ہے بس کچھ وقت کے لئے ہے.. اسکے بعد تو اپکو نوازے جانا ہے اللہ کے قیمتی خزانوں سے اور آپکے صبر کا سلہ اپکو ایسا ملیگا کہ اپ خوش ہو جائیں گے ...بس اپکو مایوس نہیں ہونا اور کسی سے شکوے نہیں کرنا.... بس اللہ سبحان و تعالیٰ سے لو لگانی ہے... جو کہنا ہے اس سے کہنا ہے.. وہ اپکو جواب دیگا اور ایسے جواب جس سے اپکا دل سکون پا جائے گا... اور آخر میں اللہ کی محبت اپکو خزاں سے بہار میں لے آئے گی....
انشاء اللہ ❤️🥀❤️

-


14 MAR 2023 AT 19:43

یوں تو گراں نہ گزرا تھا مجھ پر تیرا مکر جانا
جو گزرا بھی، تو کیا لازم نہ تھا میرا مکر جانا

پل میں تولہ پل میں ماشہ تیرے بھید تو جانے
ہم جو بکھرے تھے بکھرے رہے نہ آیا سنور جانا

ایک عالمِ تنہائی میں غموں کی صف آرائی میں
ایک سانــحہ ہی تو تھا ایـــک عمر کا گزر جانا

ایک نیا فسانہ ایک نیا عشق چنا نہ گیا ہم سے
تیری غفلتوں میں جینے سے بہتر تھا مر جانا

مشکل سا ایک فعل تیری ساحری نے عام کیا
مکمل ایک ذات کا فقط لمحوں میں بکھر جانا

-


24 FEB 2023 AT 21:44

کوئی کسی پر اتنا ظلم نہیں کرتا
جتنا ظلم انسان خود اپنے نفس پر کرتا ہے

-


23 FEB 2023 AT 13:04

میرا حرف حرف ہے دعا دعا
میری چاہتوں سے بھرا ہوا

تجھے کیا ہوا اے ہم نشیں
تیرا رؤاں رؤاں کیو خفا ہوا

تیری غفلتوں کو کیا خبر
میرا پور پور ہے ڈسا ہوا

میری مخلصی پہ ستم کیا
تیرا بد گمان کیوں دوا ہوا

میں کیوں دو وہ زخم تجھے
جو مجھکو بھی ہے لگا ہوا

تیرے حال کا خیال ہے سن
کیا نصیبوں میں ہے لکھا ہوا

میری نیتوں کا تو اعتبار کر
میرا حرف حرف ہے دعا دعا

-


Fetching Areefa Naaz Quotes