ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دے'
تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر'-
آخـری عـشق میں اندیشہ ھجراں نہ رھے
اگر کوئی شرط روا ھے تو بتا دی جائے
جب تلک اچھا لگوں ساتھ دیتے رھو
یہ ضروری تو نہیں عمر گنـوا دی جائے
درپیش زندگی-
مری تھکن بھی تری ہجرتوں میں شامل ہے
میں گرد گرد سہی تیرے کارواں میں ہوں
سجاد بلوچ
-
ﻣﻠﮯ ﮨﯿﮟ ﺑﻌﺪ ﻣﺪﺕ ﮐﮯ
ﺑﻼ ﮐﮯ ﺳﺮﺩ ﮨﯿﮟ ﻟﮩﺠﮯ
ﮐﮧ ﺟﻠﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟﻣﻤﮑﻦ
ﭘﮕﮭﻠﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻤﮑﻦ
ﺗﻌﻠﻖ ﭨﻮﭦ ﺟﺎﻧﮯ ﺳﮯ
ﺍﻣﯿﺪﯾﮟ ﭨﻮﭦ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ
ﺩﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺣﺴﺮﺗﯿﮟ ﻟﮯ ﮐﺮ
ﺑﮩﻠﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟﻣﻤﮑﻦ
ﺑﮩﺖ ﻧﺎﮐﺎﻣﯿﺎﮞ ﻟﮯ ﮐﺮ
ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ ﺧﺎﮎ ﮐﮯ ﻗﯿﺪﯼ
ﭼﻠﻮ ﺍﺏ ﺁﺝ ﺳﮯ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ
ﻧﮑﻠﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻤﮑﻦ
ﺍﺳﮯ ﺍﺗﻨﺎ ﻧﮧ ﺳﻮﭼﺎ ﮐﺮ
ﺗﯿﺮﯼ ﻋﺎﺩﺕ ﻧﮧ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﮯ
ﭘﮭﺮ ﺍﯾﺴﯽ ﻋﺎﺩﺗﯿﮟ ﻣﺤﺴﻦ
ﺑﺪﻟﻨﺎ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻤﮑﻦ-
خود کلامی میں کتنی وحشت ہے،
💔کوئی دشمن ہو رُو برُو جیسے۔۔
جون ایلیا
-
میں جسے عمر گریزاں سے چرا لایا تھا
وہ تیرے قرب کا لمحہ تھا گزرتا کیسے-
اسلام علیکم..
آپ سب کیسے ہیں؟
آپ سب سے گزارش ہے کہ میرا Facebook اور Instagram پیج بھی follow کریں.
dar.e.pesh_zindgi type on Instagram.
کا لنک آپ کو سامنے مل جائے گا وال پر
شکریہ
دعاؤں میں یاد رکھیں..
-
اُس نے “ کُن “ کہا اور سب کچھ ہو گیا، وہ کُن کہے گا اور کچھ بھی نہیں رہے گا۔ وہ ہمیشہ سے تھا، ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ ہم کچھ نہیں تھے، کچھ نہیں ہیں اور کچھ نہیں رہیں گے۔
یہ اُس کی حقیقت ہے اور یہ ہماری حقیقت ہے۔-
اسلام علیکم
جمعہ مبارک
.حدیثِ نَبوی ﷺ‛‛
تمھارے دنوں میں سب سے زیادہ فضیلت والا دن جمعہ کا دن ھے پس تم اس دن میں مجھ پر کثرت سے دَرُود بھیجا کرو..!
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد-