5 OCT 2017 AT 9:12

زندگی کا بھروسہ نہیں کچھ مگر
زندگی کو ہی دل سے لگاتا ہوں میں

موت کا سانحہ سامنے ہے مگر
آنکھ اپنی اُسی سے چُراتا ہوں میں

زندگی یُوں ہی مُجھ کو ملی تو نہیں
کیوں اُسے پھر مزے میں اُڑاتا ہوں میں

ہاتھ سے جائے گی، تب اگر جان لُوں
اُسکی قیمت کو، کیا جان پاتا ہوں میں؟

اب جو ہے سامنے وہ ہی لمحہ بَھلا
بات تم کو یہ سچّی بتاتا ہوں میں

- ©AmatulHadi