इक अजब सी बे - कली है इन दिनों
हर किसी से दुश्मनी है इन दिनों !
चुन रही हूं हिज्र के कंकड़ यहाँ
वक़्त से पीछे घड़ी है इन दिनों !-
Burqewalishayra
(ثمر)
5.7k Followers · 6 Following
Joined 1 June 2019
24 FEB AT 20:07
22 FEB AT 20:42
Ghazal
محبت میں بچھڑنے کی روایت مار ڈالے گی
جو بچ جائے گا اس کو غم کی شدت مار ڈالے گی.
مسیحا جس کو سمجھا تھا وہی اب درد دیتا ہے
مجھے حیرت میں ڈوبی یہ ندامت مار ڈالے گی.
ہواؤں نے بجھا ڈالے دئے امید کے سارے
مجھے اب تیرگئیٔ شب کی وحشت مار ڈالے گی.
اگر کرتا رہا پامال وعدوں کو تو یوں اپنے
مجھے وعدہ شکن تیری یہ عادت مار ڈالے گی.
نہ ملتے ہو نہ ہنستے ہو نہ کوئی بات کرتے ہو
تمہاری نت نئی ہم کو شرات مار ڈالے گی.
ثمر تم نفس کے پنچھی کو اپنی قید میں رکھنا
وگرنہ بے سبب تم کو ضرورت مار ڈالے گی.-