9 SEP 2018 AT 9:45

آرام و سکون وہ خوشی کا گہوارہ یاد آتا ہے
میں پردیسی ہوں مجھے گھر یاد آتا ہے۔

ماں کی ممتا باپ کی شفقت و ساتھ یاد آتا ہے
میں لاڈلا سب کا ہوں مجھے گھر یاد آتا ہے

وہ نغمہ رحمت بہنوں کی زبانی یاد آتا ہے
میں ہاں مان انکا ہوں مجھے گھر یاد آتا ہے

بھائی میرے دلدادہ ہیں وہ ہی میری ہمت ہیں
میں اک ساتھی انکا ہوں مجھے گھر یاد آتا ہے

جو میں چھوڑ آیا ہوں منتظر آنکھیں وہاں پہ
میں بننا اس کا چاہتا ہوں مجھے گھر یاد آتا ہے

-