Akhtar Mirza   (اختر مرزا)
136 Followers · 15 Following

read more
Joined 3 July 2018


read more
Joined 3 July 2018
23 AUG 2019 AT 13:35

میرے دلبر مجھ پر خفا نہ ہو
کہیں تیری بھی کچھ خطا نہ ہو
میں نے مانا کہ میں انا پرست
پر شاید یہ خامشی انا نہ ہو
چپ رہ کر صبر بھی کرتے ہیں
کہیں اسی لیے ہم نے بولنا نہ ہو

-


14 AUG 2019 AT 3:31

آزاد کر کے کچھ ایسے یہ ملک ہم کو دیا گیا
پرندہ بے بال و پر جیسے پنجڑے سے نکالا گیا

-


6 JUL 2019 AT 10:12

My friends checking grades.

-


9 JUN 2019 AT 14:29

مجھے ہنسنا بھی ہے تو کبھی رونا بھی ہے
تجھ سے بچھڑ کر تجھے پانا بھی ہے
جو ایک چھوٹی سی بات پر تم بٹر گئی
تم سے روٹھ کر تمھیں منانا بھی ہے
بے قراری دونوں طرف ہو تو مزا ہے
اب شعلہ تری دھڑکن میں لگانا بھی ہے

-


5 MAY 2019 AT 9:20

وہ کتنی مجھ جیسی ہے، میں کتنا اس جیسا ہوں
میں بے خبر تھا، کہ میں، جتنا اپنا اتنا اس کا ہوں

-


18 APR 2019 AT 17:44

خیالی دنیا
مجھے سوچنے سے کیوں روکتے ہو ؟
مرے خیال کو کیوں باندھتے ہو؟
تم جو جھوٹ بول کر منا لیتے ہو
میں اپنی سوچ کو کیوں نہ مانو؟

-


17 APR 2019 AT 21:49

چلو تیرے لیے شاعری کرتے ہیں
رکو! پہلے الفاظ ڈھونڈتے ہیں
لغت میں ترے ہم سر کوئی لفظ کہاں
خیر پھر بھی ہم شعر کہتے ہیں

-


17 APR 2019 AT 7:58

کل ہی ہم نے ملنا تھا
کل ہی برسات نے آنا تھا
تمھیں خوف تر نے نہ آنے دیا
میں نے بھی کہاں انتظار کرنا تھا
ہماری ملاقات نہ ہو سکی
کہانی کا ایسے اختتام ہونا تھا

-


30 MAR 2019 AT 20:21

یاد کرو گے جب ہم نہ ہوں گے
کیسا عجیب تھا مرزا بھی
کچھ عام تھا کچھ انوکھا بھی

-


28 MAR 2019 AT 23:59

مجھے جنت گر مل بھی جائے تو جنت کا کیا کروں
میں رہا سبک سر رہنے والا تخت کا کیا کروں
ان کے جیتے جی ہی نالہ و ماتم کر لیا
گریہ جاناں تو کر چکا اب رحلت کا کیا کروں

-


Fetching Akhtar Mirza Quotes