Quasib Raza   (CPS GAYA (8122773742))
72 Followers · 102 Following

Establish peace at any cost. Peace promoter
Joined 9 June 2018


Establish peace at any cost. Peace promoter
Joined 9 June 2018
27 APR 2022 AT 13:34

راستہ
قرآن کے مطابق، موجودہ دنیا امتحان گاہ ہے(الملک:2،الکہف:7،ہود:7)- اس امتحان میں ایک طرف ابلیس اور اس کا لشکر ہے جو مسلسل طور پر یہ کوشش کر رہا ہے ہے کہ انسان کو اللہ کے راستہ سے ہٹا کر نفس کے راستہ پر ڈال دے۔اب جو انسان اللہ کے راستہ کو چھوڑ کر اپنے نفس کے راستے پر چلنے لگے، وہ شیطان کے مقابلے میں ہار گیا۔ اور جو انسان اپنی ذہنی بیداری کا ثبوت دے(العارف:201)- جو شیطان کے بہکاوے کے باوجود اللہ کے راستہ پر چلتا رہے۔ اسی نے شیطان کے مقابلے میں جیت حاصل کی۔
Source-Maulana wahiduddin khan

-


27 APR 2022 AT 13:21

احسن العمل
"جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ وہ تم کو جانچے کہ تم میں سے کون اچھا کام کرتا ہے(الملک:2)"- "جو کچھ زمین پر ہے اس کو ہم نے زمین کی رونق بنایا ہے، تاکہ ہم لوگوں کو جانچیں کہ ان میں کون اچھا عمل کرنے والا ہے(الکہف:7)"- "اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا- اور اس کا عرش پانی پر تھا،تاکہ تم کو آزمائے کہ کون تم میں اچھا کام کرتا ہے(ہود:7)"- حقیقت یہ ہے کہ کہ موجودہ دنیا ایک امتحانی اور انتخابی دنیا ہے۔ یہاں آزادی کے ماحول میں انسان کو رکھ کر یہ دیکھا جا رہا ہے کہ کون اپنے آپ کو احسن العمل ثابت کرتا ہے۔
Source-Maulana wahiduddin khan

-


27 APR 2022 AT 13:08

تخلیق میں خالق کی دریافت
خدا کی معرفت کیا ہے۔ خدا اس کائنات کا خالق ہے۔اس کی معرفت یہ ہے کہ تخلیق میں خالق کو دریافت کیا جائے۔ حقیقت یہ ہے کہ تخلیق اپنے آپ خالق کا مکمل تعارف ہے۔ہمیشہ انسان تخلیق میں خالق کو دیکھتا رہا ہے۔ موجودہ زمانے میں نیچر(nature) کے بارے میں سائنس کی دریافتوں نے تعارف کے اس دائرے کو ہزاروں گنا زیادہ حد تک بڑھا دیا ہے۔ "ہم ان کو اپنی نشانیاں دکھائیں گے آفاق میں بھی اور خود اُن کے اندر بھی۔ یہاں تک کہ ان پر ظاہر ہو جائے گا کہ یہ قرآن حق ہے(حٰم ا لسجدہ:53)"-
Source-Maulana wahiduddin khan

-


24 APR 2022 AT 18:13

امت کی ذمےداری
قرآن کی ایک آیت ہے "اور مجھ پر یہ قرآن اُترا ہے، تاکہ میں تم کو اس سے خبردار کر دوں اور اس کو جسے یہ(قرآن) پہنچے(الانعام:19)- اس ریفرنس سے معلوم ہوا کہ امت کی ذمہ داری خدائی پیغام کو انسانوں تک پہنچانا ہے، اور برابر اس مشن میں لگے رہنا ہے۔ امت کی ذمےداری یہ نہیں ہے کہ وہ تمام لوگوں کو کلمہ پڑھوائے۔پہچانے کے بعد ذمہ داری ان لوگوں کی ہو جاتی ہے، جن کو اللہ کا پیغام پہنچا ہے(لیٰس:7)۔ پہچانے کے بعد امت کی ذمےداری نارمل حالات کو برقرار رکھنا ہے، نہ کہ اس کو لوگوں کے دلوں میں اتارنا(القصص:56)۔ یہ امت کی مزید ذمے داری ہے کہ وہ اپنے اور مدعو کے درمیان سننے اور سنانے کے ماحول کو برقرار رکھیں(الانعام:108)-
Source-Maulana wahiduddin khan

-


24 APR 2022 AT 17:47

مخلوق میں غور و فکر
اسلام میں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ اللہ کی مخلوق میں غور و فکر کرو۔ اللہ کی مخلوق ہمارے معلوم دائرے کی چیز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی مخلوق میں غور و فکر کرنے سے معرفت کی روشنی حاصل ہوتی ہے۔ انسان کے ایمان و یقین میں اضافہ ہوتا ہے۔"آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات دن کے باری باری آنے میں عقل والوں کے لیے بہت نشانیاں ہیں۔ جو کھڑے اور بیٹھے اور اپنی کروٹوں پر اللہ کو یاد کرتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے رہتے ہیں۔وہ کہ اٹھتے ہیں اے ہمارے رب، تو نے یہ سب بے مقصد نہیں بنایا۔ تو پاک ہے، پس ہم کو آگ کے عذاب سے بچا(آل عمران:190-191)"-
Source-Maulana wahiduddin khan

-


24 APR 2022 AT 17:45

مال کی محبت
انسان اسی جانور کی قدر کرتا ہے جو اس کا وفادار ہو۔ پھر کیسے ممکن ہے کہ وہ اس راز کو نہ جانے کہ خدا کے یہاں وہی انسان قابل قدر ٹھہرے گا جو خدا کی نظر میں اس کے وفادار ثابت ہو۔ مگر مال کی محبت اس کو اندھا بنا دیتی ہے۔ وہ ایک ایسی حقیقت کو جاننے سے محروم رہتا ہے جس کا وہ خود اپنے قریبی حالات میں تجربہ کر چکا تھا۔"بےشک انسان اپنے رب کا ناشکر ہے۔اور وہ خود اس پر گواہ ہے۔ اور وہ مال کی محبت میں بہت شدید ہے(العادیات:6-8)"- "اور اس کا مال اس کے کام نہ آئے گا جب وہ گڑھے میں گرے گا(اللیل:11)"-
Source-Maulana wahiduddin khan

-


24 APR 2022 AT 16:27

خدا کا عقیدہ
خدا کا عقیدہ کسی آدمی کے لیے حوصلہ کا سب سے بڑا خزانہ ہے.جس آدمی کو خدا کی ذات پر پورا یقین ہو جائے وہ کسی بھی حال میں بے حوصلہ نہیں ہوگا۔ وہ کسی بھی حال میں اس احساس سے دوچار نہیں ہوگا کہ اس کا راستہ بند ہے۔ وہ ہر حال میں آگے بڑھتا چلا جائے گا۔زندگی کی آخری منزل تک پہنچنے میں کوئی بھی چیز اس کے لیے رکاوٹ نہیں بنے گی۔"اور دوڑو اپنے رب کی بخشش کی طرف اور اس جنت کی طرف جس کی وسعت آسمان اور زمین جیسی ہے۔ وہ تیار کی گئی ہے اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے(آل عمران:133)"-
Source-Maulana wahiduddin khan

-


24 APR 2022 AT 15:11

جانچے بغیر جنت نہیں
"کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ تم جنت میں داخل ہو جاؤ گے،حالانکہ ابھی تم پر وہ حالات گزرے ہی نہیں جو تمہارے اگلوں پر گزرے تھے۔ ان کو سختی اور تکلیف پہنچی اور وہ ہلا مارے گئے۔ یہاں تک کہ رسول اور ان کے ساتھ ایمان لانے والے پکار اٹھے کہ اللہ کی مدد کب آئے گی۔ یاد رکھو اللہ کی مدد قریب ہے(البقرہ :214)"- "کیا تم خیال کرتے ہو کہ تم جنت میں داخل ہو جاؤ گے،حالانکہ ابھی اللہ نے تم میں سے ان لوگوں کو جانا نہیں جنہوں نے جہاد کیا اور نہ ان کو جو ثابت قدم رہنے والے ہیں (آل عمران:142)"-
Source-Maulana wahiduddin khan

-


24 APR 2022 AT 14:51

کتاب
"اور جو کچھ انہوں نے کیا، سب کتابوں میں درج ہے۔اور ہر چھوٹی اور بڑی بات لکھی ہوئی ہے(القمر:52۔53)"- "اس دن لوگ الگ الگ نکلیں گے، تاکہ انکے اعمال انہیں دکھائے جائیں۔ پس جس شخص نے ذرّہ برابر نیکی کی ہوگی، وہ اس کو دیکھ لے گا۔ اور جس شخص نے ذرّہ برابر بدی کی ہوگی، وہ اسکو دیکھ لے گا (الزلزال:6۔8)"- حقیقت یہ ہے کہ انسان آج کی دنیا میں جیسی زندگی گزارے گا، آخرت میں اسی کا انجام پائیگا۔ خوفِ خدا کی نفسیات میں جینے والا بنکر یا بے خوفی کی نفسیات میں جینے والا بنکر، یہ انسان کے اوپر ہے کہ وہ کیسی زندگی گزارنا چاہتا ہے۔
Source-Maulana wahiduddin khan

-


24 APR 2022 AT 14:44

انسان کی اصل کمائی
"اور جو شخص بھی کوئی کمائی کرتا ہے وہ اسی پر رہتا ہے(الانعام:164)"- "اور ہر شخص دیکھے کہ اس نے کل کے لئے کیا بھیجا ہے(الحشر:18)"- "اور یہ کہ انسان کے لئے وہی ہے جو اس نے کمایا- اور یہ کہ اس کی کمائی عنقریب دیکھی جائے گی-پھر اس کو پورا بدلہ دیا جائے گا(النجم:39-41)"- "اس دن انسان کو بتایا جائے گا کہ اس نے کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑا(القیامہ:13)"-
Source-Maulana wahiduddin khan

-


Fetching Quasib Raza Quotes